ETV Bharat / bharat

لال قلعہ دھماکہ: عدالت نے سات ملزمان کی عدالتی تحویل میں 8 جنوری تک توسیع کردی

این آئی اے نےملزمین کو ​​عدالتی حراست کی مدت ختم ہونے کے بعد سخت سیکورٹی کے درمیان بدھ کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں پیش کیا۔

لال قلعہ دھماکہ: عدالت نے سات ملزمان کی عدالتی تحویل میں 8 جنوری تک توسیع کردی
لال قلعہ دھماکہ: عدالت نے سات ملزمان کی عدالتی تحویل میں 8 جنوری تک توسیع کردی (Image : ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : December 24, 2025 at 4:45 PM IST

|

Updated : December 24, 2025 at 4:52 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے بدھ کو لال قلعہ دھماکہ کیس کے سات ملزمان کی عدالتی تحویل میں 15 دن کی توسیع کر دی۔ عدالت نے ڈاکٹر عادل راتھر، ڈاکٹر مزمل گنائی، ڈاکٹر شاہین سعید، مولوی عرفان احمد، جسیر بلال وانی، عامر راشد علی اور شعیب کی جوڈیشل ریمانڈ میں 15 روز کی توسیع کر دی ہے۔

اس سے قبل تینوں ڈاکٹروں اور احمد کو 12 دسمبر کو 12 دن کی عدالتی تحویل میں بھیجا گیا تھا۔ علی اور وانی کو 10 دسمبر کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیجا گیا تھا۔ شعیب کو 19 دسمبر کو پانچ دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا تھا۔

این آئی اے نے تمام ساتوں ملزمین کو ان کی سابقہ ​​عدالتی حراست کی مدت ختم ہونے کے بعد سخت سیکورٹی کے درمیان بدھ کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں پیش کیا۔ انہیں ایڈیشنل سیشن جج پرشانت شرما کے سامنے پیش کیا گیا، جنہوں نے انہیں 8 جنوری تک عدالتی تحویل میں دے دیا۔ میڈیا والوں کو عدالتی کارروائی کو کور کرنے کی اجازت نہیں تھی۔

واضح رہے کہ 10 نومبر 2025 کی شام کو قومی راجدھانی دہلی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر 1 کے قریب ایک زبردست کار دھماکہ ہوا، جس نے آس پاس کی کئی گاڑیوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ ہر طرف آگ اور دھواں دکھائی دے رہا تھا۔ جموں و کشمیر، ہریانہ، دہلی اور اتر پردیش کے کئی مقامات پر ایک ماہ کی طویل تفتیش اور چھاپوں کے بعد، قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے اس معاملے میں دہشت گردی کے ماڈیول سے جڑے اہم مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Special Report: دہلی لال قلعہ کار بلاسٹ: ایک ماہ بعد کہاں تک پہنچی این آئی اے کی تحقیقات؟

لال قلعہ کار بم دھماکہ کیس: این آئی اے نے آٹھویں ملزم بلال نذیر مَلّا کو گرفتار کرلیا، تحقیقات ’اہم مرحلے‘ میں داخل

دہلی دھماکہ کیس: این آئی اے کا جنوبی کشمیر کے جنگلات میں چھاپہ، ’ڈیمو دھماکہ کے باقیات‘ برآمد

Last Updated : December 24, 2025 at 4:52 PM IST