ETV Bharat / bharat

لال قلعہ دھماکہ کیس: ملزم یاسر احمد ڈار کی این آئی اے تحویل میں 16 جنوری تک توسیع

یاسین ڈار کو دہلی دھماکہ کیس میں 16 جنوری تک عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔

لال قلعہ دھماکہ کیس: ملزم یاسر احمد ڈار کی این آئی اے تحویل میں 16 جنوری تک توسیع
لال قلعہ دھماکہ کیس: ملزم یاسر احمد ڈار کی این آئی اے تحویل میں 16 جنوری تک توسیع (File Photo ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : January 5, 2026 at 6:30 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

نئی دہلی: دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے لال قلعہ دھماکہ کیس کے ملزم یاسر احمد ڈار کو 16 جنوری تک عدالتی تحویل میں دے دیا ہے۔ پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ان کو 26 دسمبر 2025 کو آج تک کی این آئی اے کی تحویل میں دیا تھا۔ اس معاملے میں نو ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

18 نومبر کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے لال قلعہ دھماکہ کیس کے ملزم اور خودکش بمبار ڈاکٹر عمر نبی کے ساتھی جاسر بلال وانی عرف دانش کو ریمانڈ پر دیا تھا۔ این آئی اے نے دانش کو سری نگر سے گرفتار کیا۔ این آئی اے کے مطابق دانش نے ڈرون میں تکنیکی تبدیلیاں کیں اور کار بم دھماکے سے قبل راکٹ کو اسمبل کرنے کی کوشش کی۔

این آئی اے کا دعویٰ ہے کہ دانش نے عمر نبی کے ساتھ مل کر پوری سازش کو انجام دینے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ این آئی اے کے مطابق، دانش، پولیٹیکل سائنس میں گریجویٹ ہے، عمر نے اسے خودکش بمبار بننے کے لیے برین واش کیا۔ انہوں نے اکتوبر 2024 میں کولگام کی ایک مسجد میں ڈاکٹر ماڈیول سے ملنے کا اتفاق کیا، جہاں سے انہیں فرید آباد، ہریانہ میں الفلاح یونیورسٹی میں قیام کے لیے لے جایا گیا۔

واضح رہے کہ 10 نومبر کو لال قلعہ کے قریب ایک چلتی کار میں دھماکے کے نتیجے میں کل 13 افراد ہلاک اور دو درجن سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ کار کو مبینہ خودکش حملہ آور عمر النبی چلا رہا تھا۔ این آئی اے کی فرانزک تحقیقات میں متوفی ڈرائیور کی شناخت ہوئی ہے، جو کار میں آئی ای ڈی لے جا رہا تھا، عمر ان نبی کا تعلق پلوامہ ضلع ہے اور فرید آباد کی الفلاح یونیورسٹی میں جنرل میڈیسن کے شعبہ میں اسسٹنٹ پروفیسر تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

لال قلعہ دھماکہ کیس: بلال ناصر ملا اور شعیب علی کی این آئی اے کی تحویل میں 26 دسمبر تک توسیع

لال قلعہ دھماکہ کیس میں نویں گرفتاری: عدالت نے ملزم یاسر احمد کو چھبیس دسمبر تک این آئی اے کی تحویل میں بھیجا