ETV Bharat / bharat

عام آدمی پارٹی چھوڑنے والے راگھو چڈھا کو راجیہ سبھا میں اہم ذمہ داری، پٹیشن کمیٹی کے چیئرمین مقرر

کمیٹی میں دیگر ارکان کے طور پر ہرش مہاجن، غلام علی، شمبھوشرن پٹیل، بیدھا مستان راؤ یادو، سندوش کمار و دیگر شامل ہیں۔

عام آدمی پارٹی چھوڑنے والے راگھو چڈھا کو راجیہ سبھا میں اہم ذمہ داری، پٹیشن کمیٹی کے چیئرمین مقرر
عام آدمی پارٹی چھوڑنے والے راگھو چڈھا کو راجیہ سبھا میں اہم ذمہ داری، پٹیشن کمیٹی کے چیئرمین مقرر (ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 24, 2026 at 8:28 AM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

نئی دہلی: حال ہی میں عام آدمی پارٹی چھوڑ کر بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہونے والے راجیہ سبھا رکن راگھو چڈھا کو ایک اہم پارلیمانی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ انہیں راجیہ سبھا کی ’’کمیٹی آن پیٹیشنز‘‘ کا نیا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ راجیہ سبھا کے چیئرمین سی پی رادھا کرشنن نے 20 مئی سے کمیٹی کی ازسرِ نو تشکیل کرتے ہوئے 10 اراکین کو اس میں شامل کیا، جن میں راگھو چڈھا کو چیئرمین کی ذمہ داری دی گئی۔ اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن میں ان کی تقرری کی باضابطہ تصدیق کی گئی۔

اس کمیٹی میں دیگر ارکان کے طور پر ہرش مہاجن، غلام علی، شمبھوشرن پٹیل، میانک کمار نائک، بیدھا مستان راؤ یادو، جے بی ماتھر ہشام، سبھاشش کھنٹیا، رونگورا نرزاری اور سندوش کمار پی شامل ہیں۔ راجیہ سبھا سکریٹریٹ کی جانب سے جاری ایک اور نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر مینکا گرو سوامی کو ’’کارپوریٹ لاز (ترمیمی) بل 2026‘‘ سے متعلق مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا رکن نامزد کیا گیا ہے۔ اسی طرح لوک سبھا اسپیکر نے اروند گنپت ساونت کو بھی اس مشترکہ کمیٹی میں شامل کیا ہے۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل راگھو چڈھا نے دیگر چھ راجیہ سبھا اراکین کے ساتھ عام آدمی پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی، جس کے بعد ایوانِ بالا میں عام آدمی پارٹی کی عددی قوت 10 سے کم ہو کر صرف 3 رہ گئی تھی۔ پارٹی تبدیل کرنے کے بعد راگھو چڈھا نے پنجاب کی عام آدمی پارٹی حکومت پر سیاسی انتقام اور سرکاری وسائل کے غلط استعمال کے الزامات بھی عائد کیے تھے۔ انہوں نے اس معاملے میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے شکایت بھی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی وزیر خارجہ روبیو کی پی ایم مودی سے ملاقات، وائٹ ہاؤس آنے کی دی دعوت

دوسری جانب پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے پارٹی چھوڑنے والے اراکین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ’’یہ اراکین عوام کے مینڈیٹ کے غدار ہیں اور پنجاب و پنجابیوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔‘‘