ETV Bharat / bharat

الیکشن کے دوران سیکولرازم کی بات کرنے والے مسلمانوں، دلتوں اور قبائلیوں کے دشمن: اویسی

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اویسی نے یو اے پی اے قانون بنانے کے لیے کانگریس پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی
اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : January 11, 2026 at 10:31 AM IST

3 Min Read
Choose ETV Bharat

امراوتی: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے دہلی فساد معاملے میں ملزم عمر خالد اور شرجیل امام کو ضمانت نہ ملنے کے لیے کانگریس پارٹی کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ یعنی یو اے پی اے کا قانون جس کے تحت ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، اسے کانگریس کے دور حکومت میں ہی بنایا گیا تھا۔

حیدرآباد کے رکن اسمبلی 15 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے قبل سنیچر کو مہاراشٹر کے امراوتی کے چاندنی چوک علاقے میں ایک جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ نے کہا کہ انتخابات کے دوران سیکولرازم کی بات کرنے والے دراصل مسلمانوں، دلتوں اور قبائلیوں کے دشمن ہیں، کیونکہ وہ ووٹ پانے کے لیے سیاسی سیکولرازم کا استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کی دفعہ 15A کی بنیاد پر سنہ 2020 کے دہلی فسادات کی سازش معاملے میں عمر خالد اور شرجیل امام دونوں کو ضمانت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ اویسی نے کہا کہ کانگریس کے دور اقتدار میں اس وقت کے وزیر داخلہ پی چدمبرم نے یو اے پی اے متعارف کرایا تھا اور میں (اویسی) نے پارلیمنٹ میں اس کی مخالفت کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ "میں اکیلا تھا جس نے کہا تھا کہ پولیس اس قانون کو مسلمانوں، قبائلیوں، دلتوں اور دانشوروں کے خلاف اس کا استعمال کرے گی جو حکومت کی پالیسیوں کو سمجھتے ہیں اور اس کی مخالفت کرتے ہیں۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ آج کیا ہوا۔ ان دونوں بچوں کو اس قانون میں دہشت گردی کی تعریف کی وجہ سے ضمانت دینے سے انکار کر دیا گیا۔"

اویسی نے مزید کہا کہ جہاں عمر اور شرجیل پانچ سال سے جیل میں سڑ رہے ہیں، وہیں ایلگار پریشد کیس کے ملزم 85 سالہ اسٹین سوامی کی اسی قانون کی وجہ سے جیل میں موت ہوگئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب سنہ 2019 میں یو اے پی اے میں ترمیم کی گئی تھی، کانگریس نے بی جے پی حکومت کی حمایت کی تھی، وہی قانون اب معصوم لوگوں کی زندگیوں کو برباد کر رہا ہے۔

پانچ جنوری کو سپریم کورٹ نے 2020 کے دہلی فسادات کی سازش کیس میں سماجی کارکنوں عمر خالد اور شرجیل امام کی ضمانت مسترد کر دی، لیکن "حصے داری کے لیول" کا حوالہ دیتے ہوئے پانچ دیگر کو ضمانت دے دی۔