ETV Bharat / bharat

ملائم سنگھ کے چھوٹے بیٹے پرتیک یادو کا اپرنا یادو کو طلاق دینے کا اعلان

پرتیک یادو نے اپرنا کو "خاندان کو تباہ کرنے والی" بتایا اور ان پر سنگین الزامات عائد کیے۔

پرتیک یادو اپنی بیوی اپرنا یادو کے ساتھ
پرتیک یادو اپنی بیوی اپرنا یادو کے ساتھ (File Photo : ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : January 19, 2026 at 2:00 PM IST

3 Min Read
Choose ETV Bharat

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی کے بانی آنجہانی ملائم سنگھ یادو کے چھوٹے بیٹے پرتیک یادو نے اپنی بیوی اپرنا بشٹ عرف اپرنا یادو سے طلاق لینے کا اعلان کیا ہے۔ پرتیک نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں جذباتی مگر سخت لہجے میں اس بات کا اعلان کیا۔ پوسٹ میں انہوں نے اپرنا یادو پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے انہیں خود غرض عورت قرار دیا۔ اس پوسٹ کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا اور سیاسی حلقوں میں چرچا ہونے لگی ہے۔

پرتیک یادو نے اپنی پوسٹ میں اپرنا یادو کو "خاندان کو تباہ کرنے والی (A Family Destroyer)" قرار دیتے ہوئے لکھا کہ "انہوں نے اپنے خاندانی رشتوں کو برباد کر دیا۔ وہ جلد از جلد اس رشتے کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔" انہوں نے الزام لگایا کہ اپرنا صرف شہرت اور اثر و رسوخ حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں اور ان کی ذہنی حالت کو لے کر انہیں کوئی فکر نہیں ہے۔ پوسٹ میں پرتیک نے مزید کہا کہ انہوں نے کبھی اتنی "بد روح" نہیں دیکھی اور بدقسمتی سے وہ ان سے شادی کر بیٹھے۔

پرتیک یادو کی انسٹا پوسٹ
پرتیک یادو کی انسٹا پوسٹ (ETV Bharat)

غور طلب ہے کہ پرتیک یادو اور اپرنا بشٹ کی شادی سال 2011 میں بڑے دھوم دھام سے ہوئی تھی۔ شادی کے بعد اپرنا یادو سیاست میں سرگرم ہوئیں اور سال 2022 میں بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہو گئیں۔ اس کے بعد سے ہی یادو خاندان کے اندر اختلافات کی باتیں منظر عام پر آتی رہی ہیں۔ اپرنا یادو نے پہلے بھی خاندان کے اندر امتیازی سلوک کا الزام لگایا تھا، جس پر سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو وقتاً فوقتاً طنز کرتے رہے ہیں۔

پرتیک یادیو کی انسٹاگرام پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، اور قیاس لگائے جا رہے ہیں کہ یہ رشتہ پوری طرح سے ٹوٹ سکتا ہے۔ تاہم اپرنا یادو کی جانب سے ابھی تک کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت نے اپرنا یادو سے اس معاملے پر ان کا موقف جاننے کے لیے رابطہ کرنے کی کوشش کی، لیکن ان کا فون نمبر بند پایا گیا۔ ان کے ایک معاون نے بھی اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے صاف انکار کر دیا۔

یہ دیکھنا اہم ہوگا کہ اپرنا یادو کی طرف سے کیا قدم اٹھایا جاتا ہے کیا یہ معاملہ باہمی بات چیت سے حل ہوتا ہے یا قانونی کارروائی کی طرف بڑھتا ہے؟ اس تنازع کو صرف خاندانی معاملہ ہی نہیں بلکہ سیاسی طور پر بھی اہم مانا جا رہا ہے، کیونکہ اس سے آنجہانی ملائم سنگھ یادو کے خاندان اور اور اتر پردیش کی سیاست میں ایک بار پھر ہلچل تیز ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

اپرنا یادو نے بی جے پی کو ووٹ دینے کی اپیل کی

اعظم خان کو سیاست سے زیادہ خود پر توجہ دینے کی ضرورت: اپرنا یادو

ملائم سنگھ یادو کی چھوٹی بہو بی جے پی میں شامل

بی جے پی میں شمولیت کے بعد اپرنا یادو نے ملائم سنگھ سے آشیر واد لیا

اپرنا یادو کی میٹنگ میں اکھلیش یادو زندہ باد کے نارے لگے