ETV Bharat / bharat

کیرالہ بی جے پی سربراہ کا راہل گاندھی کو بنگلہ دیش جانے کا مشورہ، ’انارکی پھیلانے‘ کا الزام

کیرالہ بی جے پی سربراہ کا راہول گاندھی کو بنگلہ دیش جانے کا مشورہ، ’انارکی پھیلانے‘ کا الزام

Keralam BJP chief asks Rahul Gandhi to go to Bangladesh, accuses him of 'creating anarchy', Urdu News
راہل گاندھی اور راجیو چندر شیکھر (PTI IANS File Images)
author img

By PTI

Published : November 5, 2026 at 11:14 AM IST

3 Min Read
Choose ETV Bharat

تھرواننت پورم، کیرالہ: کیرالہ ریاست کے بی جے پی کے صدر راجیو چندر شیکھر نے جمعرات کے روز کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو بنگلہ دیش جانے کا مشورہ دیتے ہوئے ان پر بھارت میں "انارکی (افراتفری) پھیلانے کی کوشش" کا الزام لگایا ہے۔

راجیو چندر شیکھر نے ایک فیس بک پوسٹ میں کہا، "اگر راہل گاندھی انارکی پھیلانے میں دلچسپی رکھتے ہیں، تو انہیں بنگلہ دیش چلے جانا چاہیے۔ وہ اپنے ساتھ جماعت اسلامی کو بھی لے جا سکتے ہیں جو ان کی حمایت کرتی ہے اور وہاں جا کر سیاست کر سکتے ہیں۔"

ملک کی جمہوریت بی جے پی کے ہاتھوں میں محفوظ

راجیو چندر شیکھر نے کہا کہ راہل گاندھی کا یہ "خواب" بھارت میں کبھی شرمندۂ تعبیر نہیں ہوگا اور انہوں نے اصرار کیا کہ ملک کی جمہوریت بی جے پی اور 140 کروڑ ہندوستانیوں کے ہاتھوں میں محفوظ ہے۔

نیمم (Nemom) کے ایم ایل اے اور سابق مرکزی وزیرِ مملکت نے کہا کہ کانگریس 2014 اور 2019 کے انتخابات ہار چکی تھی اور مبینہ طور پر جھوٹے پروپیگنڈے کا سہارا لینے کے باوجود 2024 میں بھی اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ایک ایسے وقت میں یہ ریمارکس سامنے آئے

ان کے یہ ریمارکس ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب کانگریس کی قیادت میں اپوزیشن جماعتیں 'اسپیشل انٹینسیو ریویژن' (SIR) اور انتخابی فہرستوں سے ووٹروں کے نام مبینہ طور پر ہٹائے جانے کے خلاف چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار اور مرکز کی بی جے پی قیادت والی حکومت کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں۔

عوام نے اچھی طرح سمجھ لیا ہے

چندر شیکھر نے کہا کہ عوام نے جو پیغام دیا ہے اسے لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف (لیڈر آف اپوزیشن) نے اچھی طرح سمجھ لیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس اب عوام کا اعتماد جیتنے کے قابل نہیں رہی اور ووٹرز ہماچل پردیش، کرناٹک، تلنگانہ اور کیرالہ میں اس کی کارکردگی اور طرزِ حکومت کو دیکھتے ہوئے اب اس کی حمایت نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید الزام لگایا کہ راہل گاندھی وزیر اعظم نریندر مودی کو شکست دینے کے لیے ملک میں جھوٹ پھیلا کر اور افراتفری پیدا کر کے عوامی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اترا پورا انڈیا بلاک، منٹو برج سے رام لیلا کے لیے مارچ جاری، میدان مظاہرین سے کھچاکھچ بھر گیا

"کانگریس 2030 تک کوئی الیکشن نہیں جیت پائے گی"، امت شاہ کا راہل گاندھی کے 'ووٹ چوری' کے دعووں پر سخت حملہ

عالمی نظام تبدیل ہورہا ہے، کچھ لوگ بھارت میں عدم استحکام کے خواب دیکھ رہے ہیں، پی ایم مودی کا کانگریس پر نشانہ

نوجوانوں پر ہوئی زیادتیوں کا حساب لیا جائے گا راہل نے کہا مودی، شاہ گیانیش اور پولیس کو سزا دلائیں گے

راہل گاندھی کی شہریوں اور طلبہ سے یکم نومبر کو چلو دہلی رام لیلا مارچ میں شامل ہونے کی دوبارہ اپیل

وزیر اعظم گیانیش کمار کو ہٹا دیں، 30 سیکنڈ میں احتجاج ختم ہو جائے گا، راہل گاندھی