امریکہ میں ترنگے کی بے حرمتی پر رجیجو کی خالصتانیوں کو سخت وارننگ، کہا 'یہ تمہیں بہت مہنگا پڑے گا'
مرکزی وزیر رجیجو نے کہا کہ 'دھیان سے سنیں، ہمارے جھنڈے اور ملک کی توہین نہ کریں۔ اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔'

By ANI
Published : August 31, 2026 at 9:49 AM IST
نئی دہلی: مرکزی وزیر کرن رجیجو نے اتوار کے روز نیویارک میں آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کی تقریب کے مقام پر بھارتی قومی پرچم کی مبینہ بے حرمتی کرنے والے مظاہرین پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر احتجاج کی ایک مبینہ ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے رجیجو نے کہا کہ 'ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ آپ کو آر ایس ایس، بی جے پی یا حکومت پر تنقید کرنے کی آزادی ہے لیکن ہمارے ملک کی توہین نہ کریں۔'
مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ 'دھیان سے سنیں، ہمارے جھنڈے اور ملک کی توہین نہ کریں۔ اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔' رجیجو کی طرف سے پوسٹ کی گئی ویڈیو میں نیویارک کے میڈیسن اسکوائر گارڈن کے باہر مظاہرین کو بھارتی جھنڈے کی بے حرمتی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جب کہ دیگر لوگ خالصتان کی حمایت میں نعرے لگا رہے ہیں۔
We always said, you have freedom to criticize RSS, BJP or Govt. but don't abuse our nation.
— Kiren Rijiju (@KirenRijiju) August 30, 2026
ध्यान से सुनें.. हमारे झंडे और मेरे देश का अपमान मत करो। यह तुम्हें बहुत ज़्यादा महंगा पड़ेगा। pic.twitter.com/THH2kT49yc
میڈیسن اسکوائر گارڈن کے مشہور انفوسس تھیٹر میں سنیچر کے روز بھارتی-امریکی کمیونٹی کے 6,000 سے زیادہ اراکین اور مختلف مذاہب کے رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے، بھاگوت نے تنوع کو اپنانے اور برادریوں کی حمایت کرنے کی پرزور وکالت کی۔
مزید پڑھیں: جو ہندو یہ سوچتا ہے کہ مسلمانوں کیلئے بھارت میں کوئی جگہ نہیں، وہ ہندو نہیں: موہن بھاگوت
انہوں نے کہا کہ کثرت میں وحدت بھارت کے ڈی این اے میں ہے، اس کا جشن منایا جانا چاہیے، اس کا احترام کیا جانا چاہیے اور اسے قبول کیا جانا چاہیے۔ بھاگوت کے کلیدی خطاب سے پہلے، مختلف مذاہب کے رہنماؤں نے اتحاد، تنوع، مہربانی، ہمدردی اور ایک دوسرے کی مدد کرنے کی ضرورت کے پیغام پر زور دیا۔
مقررین میں رابینیکل اسمبلی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رابی جیکب بلومینتھل، نیویارک شہر کے تاریخی ریورسائیڈ چرچ کی آٹھویں سینئر منسٹر اور اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی افریقی-امریکی خاتون ریورنڈ ایڈرین تھورن، اور واشنگٹن ڈی سی میں تاریخی مسجد محمد کے صدر اور امام طالب ایم شریف شامل تھے۔ موہن بھاگوت نے امریکہ، کینیڈا اور برطانیہ کے اپنے تین ممالک کے عالمی آؤٹ ریچ دورے کے پہلے مرحلے کے تحت میڈیسن اسکوائر گارڈن میں 'یونیورسل وننیس سیلیبریشن' (عالمی یگانگت کے جشن) سے خطاب کیا۔
یہ بھی پڑھیں:
بیرون ملک دانش مندانہ باتیں، ملک میں خاموشی کیوں؟ موہن بھاگوت کے بیان پر کپل سبل کا شدید طنز
موہن بھاگوت کا اسکان مندر، نیویارک کا دورہ، کہا 'کرشن چیتنا' دنیا کو بہتر بنا سکتی ہے
امریکی کمیشن کا آر ایس ایس پر نفرت پھیلانے کا الزام، بھاگوت سے مذاکرات کی پیشکش

