ETV Bharat / bharat

آئی آئی ٹی حیدرآباد کے طالب علم نے تاریخ رقم کی، 2.5 کروڑ روپے سالانہ پیکیج حاصل

انسٹی ٹیوٹ کی انتظامیہ کے مطابق، ورگیز کو عالمی تجارتی فرم Optiver سے 2.5 کروڑ روپے کی پری پلیسمنٹ پیشکش کے طور پر موصول ہوئی۔

آئی آئی ٹی حیدرآباد کے طالب علم نے تاریخ رقم کی، 2.5 کروڑ روپے سالانہ پیکیج حاصل
آئی آئی ٹی حیدرآباد کے طالب علم نے تاریخ رقم کی، 2.5 کروڑ روپے سالانہ پیکیج حاصل (Edward Nathan Varghese (ETV Bharat))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : January 2, 2026 at 3:35 PM IST

1 Min Read
Choose ETV Bharat

حیدرآباد: انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) حیدرآباد کے ایک طالب علم نے ادارے کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ 21 سالہ ایڈورڈ نیتھن ورگیز نے 2.5 کروڑ روپے سالانہ کے پیکیج کے ساتھ نوکری حاصل کی ہے، جو 2008 میں ادارے کے قیام کے بعد اب تک کا سب سے بڑا پیکیج ہے۔

آئی آئی ٹی حیدرآباد کی انتظامیہ کے مطابق کمپیوٹر سائنس کے فائنل ایئر بی ٹیک طالب علم ایڈورڈ ورگیز کو یہ آفر عالمی تجارتی کمپنی ’آپٹیور‘ کی جانب سے پری پلیسمنٹ آفر کے طور پر دی گئی۔ یہ پیشکش انہیں کمپنی میں سمر انٹرن شپ اور دو ماہ کی تربیت کے بعد ملی۔ وہ جولائی میں نیدرلینڈز میں واقع کمپنی کے دفتر میں شمولیت اختیار کریں گے۔

انتظامیہ نے بتایا کہ اس سے قبل ادارے میں سب سے زیادہ پیکیج ایک کروڑ روپے تھا جو 2017 میں دیا گیا تھا۔ موجودہ پلیسمنٹ سیزن میں ایک اور کمپیوٹر سائنس کے طالب علم نے بھی 1.1 کروڑ روپے سالانہ پیکیج حاصل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھاگلپور آئی آئی آئی ٹی کی اشیکا اور سنسکرتی کو کیمپس سلیکشن میں 83-83 لاکھ روپے کا پیکیج ملا

ایڈورڈ ورگیز کی پیدائش اور پرورش حیدرآباد میں ہوئی، جبکہ انہوں نے اپنی اسکولی تعلیم بنگلورو سے مکمل کی۔ ادارے نے اس کامیابی کا سہرا ان کی غیر معمولی صلاحیتوں اور آپٹیور میں شاندار انٹرن شپ کارکردگی کو دیا ہے۔