ممبئی میں بارش سے چال منہدم، چھ لوگوں کی موت، ریڈ الرٹ کے بعد پونے میں آج اسکول کالج بند
ممبئی کے مانخورد علاقے میں بارش کے باعث تین منزلہ چال منہدم ہونے سے کم از کم چھ افراد ہلاک اور ایک زخمی شخص ہوگیا۔

Published : July 6, 2026 at 7:48 AM IST
پونے: ممبئی کے مانخورد علاقے میں کل رات شدید بارش کے دوران تین منزلہ چال کے منہدم ہونے سے کم از کم چھ افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ دریں اثنا، محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کی جانب سے شدید بارش کا 'ریڈ الرٹ' جاری ہونے کے بعد، پونے کی ضلع انتظامیہ نے طلبہ کی حفاظت کے لیے احتیاطی اقدام کے طور پر پیر کو پونے ضلع کے تمام اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ کل رات موسلا دھار بارش کے دوران مانخورد کے علاقے میں ایک تین منزلہ چال کے منہدم ہونے سے چھ افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔ بی ایم سی حکام کے مطابق چار خواتین اور ایک مرد کو ہسپتال لایا گیا۔ ایک اور شخص کو راجواڑی اسپتال میں مردہ قرار دیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ایک زخمی شخص کا بی ایم سی کے راجواڑی اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ رات 8:30 بجے کے قریب جنتا نگر کے چال نمبر 5 میں، منڈلا علاقے میں ہنومان مندر کے پیچھے پیش آیا۔ ۔ حکام نے بتایا کہ ابتدائی جانکاری سے پتہ چلتا ہے کہ دو سے تین مکانات، تین منزلہ ڈھانچے کا ایک حصہ، منہدم ہو گئے۔ اطلاع ملنے کے بعد ممبئی فائر بریگیڈ، پولیس، بی ایم سی وارڈ آفس، اور 108 ایمبولینس سروس نے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔
VIDEO | At least six persons were killed and one sustained injuries when a three-storey chawl (row tenement) collapsed in Mumbai’s Mankhurd area amid heavy rains on Sunday night, officials said. Rescue operation is going on. Visuals are from the spot.#Mumbai #Mankhurd pic.twitter.com/IHXyvlRdyP
— Press Trust of India (@PTI_News) July 5, 2026
پونے کے لیے الرٹ جاری
ایک ایکس پوسٹ میں پونے میونسپل کارپوریشن نے رہائشیوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں کو چھوڑنے سے گریز کریں جب تک کہ بالکل ضروری نہ ہو، دریاؤں، آبشاروں اور دیگر خطرناک جگہوں سے دور رہیں، اور مقامی انتظامیہ کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔
پونے میں آج اسکول اور کالج بند
دریں اثنا، برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (BMC) نے اتوار کو اعلان کیا کہ ممبئی میں تمام سرکاری، نجی، اور شہری اداروں کے اسکول اور کالج پیر چھ جولائی کو بند رہیں گے۔ ایسا اس لیے کیا گیا کیونکہ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے 'اورنج الرٹ' جاری کیا ہے، جس میں تیز ہواؤں کے ساتھ بھاری بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
بی ایم سی نے کہا کہ یہ فیصلہ محکمے کی پیشن گوئی کے پیش نظر طلبہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے احتیاطی اقدام کے طور پر لیا گیا ہے۔ ایک بیان میں بی ایم سی نے کہا کہ "اس پیشین گوئی کے پیش نظر اور طلباء کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے، ممبئی کے تمام سرکاری، نجی، اور برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (BMC) کے اسکولوں اور کالجوں میں چھ جولائی 2026 بروز پیر چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔" تاہم، بی ایم سی نے واضح کیا کہ سرکاری اور نجی دفاتر معمول کے مطابق کام کریں گے۔
تھانے کے ضلع کلکٹر شری کرشن ناتھ پنچال نے بھی اعلان کیا کہ ضلع میں آنگن واڑی، کنڈرگارٹن، پرائمری اسکول اور سیکنڈری اسکول آج بند رہیں گے۔ نئی ممبئی میونسپل کارپوریشن (NMMC) نے بھی مسلسل بارش کے درمیان طلباء کی حفاظت کے لیے پیر کو تمام اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا۔ نئی ممبئی کی میئر سجاتا پاٹل اور این ایم ایم سی کمشنر کیلاش شندے نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں جب تک کہ بالکل ضروری نہ ہو۔
مزید پڑھیں:

