ETV Bharat / bharat

دگ وجے سنگھ نے آر ایس ایس کی تعریف کی، وزیر اعظم کی تصویر شیئر کرنے کے بعد دی وضاحت

کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے قبل پر دگ وجے سنگھ کی اس پوسٹ سے قیاس آرائیوں کو تقویت ملی ہے۔

دگ وجے سنگھ
دگ وجے سنگھ (PTI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : December 28, 2025 at 7:25 AM IST

|

Updated : December 28, 2025 at 9:07 AM IST

3 Min Read
Choose ETV Bharat

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے سنیچر کے روز سوشل میڈیا پر کی گئی ایک اپنی پوسٹ پر وضاحت پیش کی جس انہوں نے میں آر ایس ایس-بی جے پی کی تنظیمی طاقت کی تعریف کی تھی۔ انہوں نے وضاحتی بیان میں کہا کہ وہ نظریاتی طور پر تنظیم کے خلاف ہیں۔

اس سے قبل دگ وجے نے نریندر مودی کی پرانی تصویر شیئر کی جس میں انہیں بی جے پی کے سرپرست ایل کے اڈوانی کے سامنے زمین پر بیٹھے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس تصویر کے ساتھ انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ کس طرح ایک نچلی سطح کا کارکن اپنے لیڈروں کے قدموں میں بیٹھ کر وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم بن گیا۔

میٹنگ کے بعد کانگریس ہیڈکوارٹر کے باہر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے دگ وجے سنگھ نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف تنظیم اور اس کی طاقت کے بارے میں بات کر رہے تھے، نہ کہ بی جے پی یا آر ایس ایس کے بارے میں کیونکہ وہ دونوں کے سخت خلاف ہیں۔

سنگھ نے ایکس پر ہندی میں ایک پوسٹ میں لکھا کہ "کورا سائٹ پر مجھے یہ تصویر ملی، بہت ہی متاثر کن ہے۔ کس طرح سے آر ایس ایس کا زمینی 'سوئم سیوک' اور جن سنگھ @BJP4India کا کارکن لیڈروں کے قدموں پر فرش پر بیٹھ کر ریاست کا وزیر اعلی اور ملک کا وزیر اعظم بنا۔ یہ تنظیم کی طاقت ہے۔ جے سیا رام۔"

آر ایس ایس کی تعریف میں دج وجے سنگھ کی پوسٹ
آر ایس ایس کی تعریف میں دج وجے سنگھ کی پوسٹ (Screenshot)

یہ پوسٹ کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کے اہم اجلاس سے پہلے سامنے آئی ہے جس نے پانچ جنوری سے منریگا کو ختم کرنے کے خلاف تحریک چلانے کے منصوبے پر فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کو میٹنگ کے دوران کچھ دیگر سینئر لیڈروں نے منریگا کے علاوہ دیگر معاملات کو اٹھانے سے روک دیا۔ کانگریس لیڈروں نے سی ڈبلیو سی اجلاس کے بعد پریس بریفنگ کے دوران میڈیا کے کسی سوال کا جواب نہیں دیا۔

دگ وجے سنگھ جو دو بار وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں، فی الحال راجیہ سبھا کے رکن ہیں جن کی میعاد اگلے سال 21 جون کو ختم ہونے والی ہے۔

مزید پڑھیں:

کانگریس نے کبھی رام مندر کی مخالفت نہیں کی، بی جے پی کو صرف ہندو مسلم مدا بنانا تھا: دگ وجے

راجیہ سبھا میں دگ وجے سنگھ اور امت شاہ کے درمیان کشمیر مسئلہ پر گرما گرم بحث

Remark On RSS آر ایس ایس کے خلاف ٹویٹ کرنے پر دگ وجے سنگھ کے خلاف مقدمہ درج

Digvijay on Bajrang Dal بجرنگ دل یہ سمجھنے لگا ہے کہ پولیس ان کی نوکر ہے، دگ وجے سنگھ

Last Updated : December 28, 2025 at 9:07 AM IST