مہاراشٹرا کے ناگپور میں کلورین گیس کا اخراج، چالیس سے زیادہ افراد کو سانس لینے میں دشواری، اسپتال منتقل
مہاراشٹرا کے ناگپور میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ میں اچانک کلورین گیس لیک ہو گئی۔ وقت رہتے حالات پر قابو پا لیا گیا۔


Published : August 24, 2026 at 11:40 AM IST
ناگپور: مہاراشٹرا کے ناگپور میں ایک واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ میں پیر کے روز علی الصبح کلورین گیس کے اخراج (لیک ہونے) کے بعد 40 افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ رات کے تقریباً 1:00 بجے ناگپور کے گودھنی علاقے میں واقع مہاراشٹرا جیون پرادھیکرن کے گودھنی میونسپل کونسل واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ میں پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ 900 کلوگرام صلاحیت والے سلنڈر سے اچانک کلورین گیس لیک ہونے لگی۔
کلورین گیس جیسے ہی آس پاس کے رہائشی علاقوں میں تیزی سے پھیلی، پورے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔ کئی لوگوں کو کھانسی اور سانس لینے میں دشواری ہونے لگی، جس کے بعد نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (NDRF) نے فوری طور پر بچاؤ مہم شروع کی۔
Nagpur, Maharashtra: A chlorine gas leak at the Godhani Nagar Panchayat water purification plant in Nagpur left around 40 people with breathing difficulties. Eight to 10 plant employees and 20 to 25 local residents were hospitalized, with four to five admitted to the ICU. Fire… pic.twitter.com/XAEZX4F4Wu
— IANS (@ians_india) August 24, 2026
انتظامی حکام نے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا
مقامی پولیس اور انتظامی حکام نے فوری طور پر آس پاس رہنے والے لوگوں کو الرٹ کیا اور انہیں محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا مشورہ دیا۔ متاثرہ افراد میں سے کچھ کو علاج کے لیے فوری طور پر زنگابائی ٹاکلی کے سپرش اسپتال اور میو اسپتال منتقل کیا گیا۔
#WATCH | Nagpur, Maharashtra: Visuals from Sparsh Hospital, where the victims of the chlorine gas leak at a water purification plant belonging to the Maharashtra Jeevan Pradhikaran are undergoing treatment. https://t.co/Z1fCgXiqEJ pic.twitter.com/g38Utp40Ts
— ANI (@ANI) August 24, 2026
200 میٹر کا دائرہ 'نو مینز لینڈ' قرار
مانکاپور پولیس اسٹیشن کے پولیس انسپکٹر ہریش کلسیکر نے کہا، 'بچاؤ مہم کے دوران جائے وقوعہ کے آس پاس 200 میٹر کے دائرے کو 'نو مینز لینڈ' قرار دے کر بیریکیڈنگ کر دی گئی تھی۔ رہائشیوں کو اپنے گھر خالی کرنے کا مشورہ دیا گیا اور انہیں محفوظ علاقے میں منتقل کیا گیا۔'
#WATCH | Nagpur, Maharashtra: Rescue operations are underway after a chlorine gas leak was reported at a water purification plant belonging to the Maharashtra Jeevan Pradhikaran in the Godhni area pic.twitter.com/MNmBTs7ysE
— ANI (@ANI) August 24, 2026
90 فیصد گیس کا اخراج روک دیا گیا
کلسیکر نے کہا، 'ابھی 90 فیصد گیس کے اخراج (لیکج) کو روک دیا گیا ہے اور 40 افراد کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ اس کے علاوہ، 12 لوگوں کو چھٹی بھی دے دی گئی ہے۔' الرٹ ملنے کے بعد ناگپور میونسپل کارپوریشن کے فائر ڈیپارٹمنٹ نے دو واٹر ٹینڈر اور بریدنگ اپریٹس (سانس لینے کے آلات) سے لیس ملازمین کو جائے وقوعہ پر بھیجا۔
Nagpur, Maharashtra: Haresh Kalshekar, Police Inspector, Mankapur Police Station, says, " last night, news of a gas leak came... chlorine gas is present here, and there was a leakage... the entire team worked on it, and the situation has been brought under control..." pic.twitter.com/dLYs2g1CZU
— IANS (@ians_india) August 24, 2026
واقعے میں ایک کتے کی موت
اورنج سٹی واٹر (OCW) کے ملازمین کو بھی بلایا گیا اور نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (NDRF) کی ایک ٹیم کو بھی جائے وقوعہ پر تعینات کیا گیا۔ پولیس انسپکٹر نے یہ بھی کہا کہ صورتحال قابو میں ہے اور گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس واقعے میں ایک کتے کی موت ہو گئی ہے۔
زہریلی گیس کو محفوظ طریقے سے بے اثر کیا گیا
لیکج کی شدت کم ہونے کے بعد صبح تقریباً 5:30 بجے مشترکہ بچاؤ مہم ختم ہوئی۔ این ڈی آر ایف، فائر ڈیپارٹمنٹ اور او سی ڈبلیو کے ایمرجنسی ملازمین نے 900 کلوگرام کے کلورین سلنڈر کو کامیابی سے وہاں سے ہٹایا اور زہریلی گیس کو محفوظ طریقے سے بے اثر کرنے کے لیے ضروری حفاظتی اقدامات مکمل کیے۔

