ETV Bharat / bharat

بہار کی جولری دکانوں میں حجاب اور نقاب پر پابندی، جولرز اینڈ گولڈ فیڈریشن کا فیصلہ

بہار میں حجاب، نقاب، ماسک اور ہیلمٹ پہننے والی خواتین کے زیورات کی دکانوں میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر (PTI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : January 7, 2026 at 12:37 PM IST

4 Min Read
Choose ETV Bharat

پٹنہ: بہار میں حجاب اور نقاب پہننے والی خواتین اب سونا نہیں خرید سکتی ہیں۔ آل انڈیا جولرس اینڈ گولڈ فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ جو کسٹمر اپنے چہرے کو حجاب، نقاب سے چہرے کو ڈھانپ کر رکھی ہوں گی، انہیں زیورات کے دکانوں اور شو رومز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ متنازع فیصلہ ان مردوں پر بھی لاگو ہوگا جو اپنے چہرے کو ماسک یا ہیلمٹ جیسی چیزوں سے ڈھک رکھے ہوں گے۔ اس فیصلے کے مطابق اب بہار میں زیورات چہرہ دکھانے کے بعد ہی خریدے جاسکتے ہیں۔

حجاب پہن کر سونا خریدنے پر پابندی

آل انڈیا جولرز اینڈ گولڈ فیڈریشن کے مطابق بہار ایسی پہلی ریاست ہے جس نے اس طرح کے اصول کو لاگو کیا۔ آل انڈیا جولرس اینڈ گولڈ فیڈریشن کے ریاستی صدر اشوک کمار ورما نے بتایا کہ یہ قدم زیورات کی دکانوں میں ہو رہی چوری اور لوٹ پاٹ کے واقعات کو روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

"ہم نے جو فیصلہ کیا ہے وہ مکمل طور پر سکیورٹی خدشات پر مبنی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت 140,000 روپے ہے اور ایک کلو چاندی کی قیمت 250,000 روپے ہے۔ مسئلہ اس وقت پیدا ہوتا ہے جب لوگ دکانوں میں منہ چھپا کر داخل ہوتے ہیں۔ وہ ہیلمٹ، گھونگھٹ یا نقاب پہن کر تین یا چار کے گروہ میں داخل ہوتے ہیں اور ڈکیتی کرتے ہیں۔" - اشوک کمار ورما، ریاستی صدر، آل انڈیا جولرس اینڈ گولڈ فیڈریشن

'برقعہ اور نقاب پر پابندی کی منشا نہیں'

اشوک کمار ورما نے کہا کہ ہمارا مقصد برقع پر پابندی لگانا نہیں ہے، بلکہ حجاب یا برقع پہننے والوں سے درخواست کرنا ہے کہ چہرہ دکھا کر ہی خریداری کریں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ خواتین ہماری بات مانیں گی اور اس میں تعاون کریں گی۔

گمچھا یا ہیلمٹ پر بھی اجازت ممنوع

اشوک کمار ورما نے نہ صرف حجاب پہننے والی خواتین سے بلکہ گمچھا یا ہیلمٹ پہننے والے مردوں سے بھی اپیل کی ہے، کیونکہ اس کی وجہ سے ان کا چہرہ پہچانا نہیں جا سکتا۔ یہ فیصلہ سکیورٹی کے نقطہ نظر سے لیا گیا ہے۔

سب کے لیے ایک اصول

مسلم خواتین کے بارے میں اشوک ورما نے کہا کہ "میں برقعے کے خلاف نہیں ہوں، لیکن اگر کوئی گاہک اور دکاندار آمنے سامنے ہوں تو ایک رشتہ بنتا ہے۔ یہ اصول کسی خاص برادری کے لیے نہیں، بلکہ سب کے لیے ہے۔"

"میری بات پٹنہ سٹی سنٹرل ایس پی سے ہوئی ہے، انہوں نے کہا، 'یہ ٹھیک ہے، کوئی بات نہیں ہے۔ بہار ایسی پہلی ریاست ہے جس نے اتنا بڑا فیصلہ لیا ہے۔ تاہم، یہ اصول دیگر ریاستوں کے کچھ اضلاع میں بھی احتیاطی اقدام کے طور پر لاگو ہے۔' - اشوک کمار ورما، ریاستی صدر، آل انڈیا جولرس اینڈ گولڈ فیڈریشن

'کوئی حجاب نہیں اتارے گا'

بہار میں اس فیصلے کی مخالفت کے امکان کے بارے میں اشوک ورما نے کہا کہ "کسی قسم کی مخالفت کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ ہمارے عملے کا کوئی بھی مرد یا خاتون رکن خود سے حجاب نہیں ہٹائے گا۔" ہم ان سے درخواست کریں گے تو اس میں کسی قسم کے جھگڑے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

مزید پڑھیں:

گجرات ریلوے امتحان: حجاب پہننے کی وجہ سے لڑکی کو ریلوے امتحان دینے سے روک دیا گیا، ضلع کلکٹر کو میمورنڈم پیش

نتیش کمار نے خاتون ڈاکٹر کا حجاب کھینچ لیا، آر جے ڈی نے کہا، نتیش بابو اب سو فیصد سنگھی ہوگئے

حجاب تنازع: یوتھ کانگریس کا سرینگر میں نتیش کمار کے خلاف احتجاج

جھارکھنڈ کے وزیر صحت عرفان انصاری کا بہار کے حجاب کے واقعے پر شدید ردعمل، خاتون ڈاکٹر کو اہم پیشکش