ETV Bharat / bharat

آسام میں ایک شخص کو پاکستان کے شہزاد بھٹی کے دہشت گرد نیٹ ورک سے تعلق کے الزام میں گرفتار کیا گیا

اس گرفتاری کے بعد شہزاد بھٹی نیٹ ورک سے تعلق کے الزام میں گرفتار افراد کی مجموعی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔

آسام میں ایک شخص کو پاکستان کے شہزاد بھٹی کے دہشت گرد نیٹ ورک سے تعلق کے الزام میں گرفتار کیا گیا
آسام میں ایک شخص کو پاکستان کے شہزاد بھٹی کے دہشت گرد نیٹ ورک سے تعلق کے الزام میں گرفتار کیا گیا (Representational Image: IANS)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : August 31, 2026 at 6:58 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

گوہاٹی: آسام پولیس نے پیر کو کامروپ ضلع سے ایک شخص کو گرفتار کیا جس پر الزام ہے کہ وہ پاکستان میں واقع شہزاد بھٹی نیٹ ورک سے منسلک دہشت گردی کے ماڈیول میں ملوث ہے۔

ریاستی پولیس کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر نے بتایا کہ اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے چانگساری تھانہ علاقے کے گوری پور سے دہشت گرد نیٹ ورک کے ایک مشتبہ رکن کو گرفتار کیا ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ گرفتار شخص کی شناخت مرگین سلوئی (31) کے طور پر کی گئی ہے۔ کارروائی کے دوران اس کے پاس سے الیکٹرانک ڈیوائسز اور دستاویزات جیسے مجرمانہ مواد کو ضبط کیا گیا۔

اس گرفتاری کے بعد شہزاد بھٹی نیٹ ورک سے تعلق کے الزام میں گرفتار افراد کی مجموعی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔

دہشت گردی کے نیٹ ورک سے متعلق پچھلی گرفتاریاں دھوبری، چرانگ، بارپیٹا اور ہیلاکنڈی اضلاع میں کی گئی تھیں۔

آسام پولیس کے ایک ترجمان نے کہا نالباری ضلع کے بیلسور کا رہنے والا مرگین سلوئی تقریباً ایک سال سے چانگساری میں ایک پرائیویٹ کمپنی میں کام کر رہا تھا۔ اسے پیر کی صبح ایک کرائے کے مکان سے گرفتار کیا گیا تھا۔ تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ وہ پاکستان میں کئی ایسے افراد سے رابطے میں تھا جن کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ شہزاد بھٹی نیٹ ورک سے جڑے ہوئے ہیں۔"

انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن ایس ٹی ایف کی جاری تحقیقات اور انتہا پسندوں اور ملک دشمن نیٹ ورکس اور ان کے کارندوں کے خلاف کارروائی کا حصہ ہے۔