اے آئی سمٹ احتجاج معاملہ: یوتھ کانگریس کے صدر ادے بھانو چب کو ضمانت مل گئی
یوتھ کانگریس کے صدر ادے بھانو چِب کو اے آئی سمٹ شرٹ لیس احتجاج کیس میں ضمانت مل گئی ہے۔

Published : February 28, 2026 at 10:53 AM IST
نئی دہلی: دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے 20 فروری کو بھارت منڈپم میں اے آئی سمٹ میں ٹی شرٹ اتار کر احتجاج کرنے کے معاملے میں یوتھ کانگریس کے قومی صدر ادے بھانو چِب کو ضمانت دے دی ہے۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ نے چب کو 50,000 روپے کے مچلکے پر رہا کرنے کا حکم دیا۔
چب کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم
عدالت نے چِب کو اپنا پاسپورٹ اور الیکٹرانک گیجٹس حوالے کرنے کی ہدایت کی۔ ان کی پولس حراست کی میعاد ختم ہونے کے بعد، دہلی پولیس نے چب کو کل دیر رات ڈیوٹی مجسٹریٹ کی رہائش گاہ پر پیش کیا اور سات دن کی تحویل کی درخواست کی۔ چب کی جانب سے ضمانت کی درخواست بھی دائر کی گئی تھی۔ جس کے بعد عدالت نے چب کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔
#WATCH | Delhi | India Youth Congress National President Uday Bhanu Chib has been granted bail by the Duty Magistrate in the IYC protest at AI Impact Summit case. https://t.co/x8wBorMLgV pic.twitter.com/hpfzQ8EdQl
— ANI (@ANI) February 27, 2026
یوتھ کانگریس کے کارکنوں کو پانچ دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا گیا
اس سے قبل 24 فروری کو عدالت نے چب کو چار دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا تھا۔ دہلی پولیس کے مطابق، چِب نے احتجاج کا انتظام کیا اور مظاہرین کو سامان فراہم کیا۔ اس سے پہلے، 21 فروری کو، عدالت نے یوتھ کانگریس کے چار کارکنوں کو پانچ دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا تھا۔ چاروں ملزمان کو 20 فروری کو پرگتی میدان کے بھارت منڈپم میں احتجاج کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔ یوتھ کانگریس کے چار مظاہرین جن کو دہلی پولس نے گرفتار کیا وہ کرشنا ہری، کندن یادو، اجے کمار اور نرسمہا یادو تھے۔
#WATCH | Delhi | Advocate Sulaiman Mohammad Khan says, " delhi police crime branch has moved an application for extension of pc remand of national president of youth congress uday bhanu chib. they have sought a seven-day extension of the pc remand, and also moved two applications… pic.twitter.com/l3sy4DetZV
— ANI (@ANI) February 27, 2026
ٹی شرٹس اتار کر احتجاج
دہلی پولیس کے مطابق ان کی گرفتاری سے قبل ہاتھا پائی ہوئی جس میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ دہلی پولیس کے مطابق، مظاہرین نے ابتدائی طور پر کالی چھتریوں اور پرنٹ شدہ اسٹیکرز کے ساتھ اے آئی سمٹ کے مقام میں داخل ہونے کا منصوبہ بنایا تھا۔ تاہم، گرفتاری کے خوف سے، انہوں نے اپنا منصوبہ بدل دیا اور پرنٹ شدہ پیغامات والی ٹی شرٹس پہن کر وہاں پہنچے۔ ٹی شرٹس کے اوپر، مظاہرین نے سویٹر اور جیکٹیں پہن رکھی تھیں۔ بعد ازاں، بھارت منڈپم کے ہال نمبر پانچ پر پہنچ کر مظاہرین نے اپنی ٹی شرٹس اتار دیں اور انہیں ہوا میں لہرانے لگے۔
واضح رہے کہ 27 فروری کو عدالت نے اس معاملے میں یوتھ کانگریس کے جنرل سکریٹری نگم بھنڈاری کو 24 مارچ تک عبوری ضمانت دی تھی۔ 26 فروری کو عدالت نے اس احتجاج کے سلسلے میں ہماچل پردیش سے گرفتار یوتھ کانگریس کے تین کارکنوں سوربھ، ارباز اور سدھارتھ کو تین دن کے لیے پولس ریمانڈ پر بھیجنے کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں:

