عینی شاہدین نے دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ کی پوری تفصیل بتا دی - DELHI STAMPEDE
🎬 Watch Now: Feature Video


Published : Feb 16, 2025, 1:06 PM IST
نئی دہلی: نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر سنیچر کی رات تقریباً 9 بجے بھگدڑ مچنے سے 18 افراد ہلاک ہوگئے۔ مرنے والوں میں 14 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں جب کہ 25 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ حادثہ پلیٹ فارم نمبر 13، 14 اور 15 پر پیش آیا۔ کمبھ میلہ جانے والوں کی بھیڑ شام 4 بجے سے ہی اسٹیشن پر جمع ہونا شروع ہوگئی۔ رات تقریباً 8.30 بجے پریاگ راج جانے والی 3 ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوئیں، جس کی وجہ سے بھیڑ بڑھ گئی اور اسی بیچ گاڑی کا پلیٹ فارم بدلنے کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی۔ اس پورے واقعے پر عینی شاہدین نے تفصیل سے روشنی ڈالی۔