کشمیر کے چرواہے چراگاہوں سے محروم کیوں؟ - KASHMIR NOMADS SUFFER

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 29, 2025 at 5:30 PM IST

1 Min Read

بڈگام: وادی کشمیر کے چرواہے، خاص کر خانہ بدوش بکروال، جو ہر سال گرمیوں میں اپنے مال مویشیوں کو پہاڑی چراگاہوں کی طرف لے جاتے ہیں، اس بار پابندیوں کے باعث نشیبی علاقوں میں ہی درماندہ ہو گئے ہیں۔

یہ پابندی پہلگام حملے، اور بعد ازاں بھارت پاک کشیدگی کے باعث عائد کی گئی یا کسی اور سیکورٹی صورتحال کی وجہ سے؟  اس ضمن میں کوئی واضح موقف یا بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

شدید گرمی اور جنگلی جانوروں کے خطرات نے صورتحال مزید پیچیدہ بنا دی ہے، جبکہ چرواہوں کا دعویٰ ہے کہ رات میں انہیں کہیں ٹھہرنے کی بھی اجازت نہیں۔

حکام کا دعویٰ ہے کہ وہ مسئلے سے باخبر ہیں اور جلد ہی اس ضمن میں کوئی فیصلہ متوقع ہے۔

چرواہوں نے حکومت سے فوری طور پر انہیں اپنی روایتی چراگاہوں تک رسائی دینے کی اپیل کی ہے، تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.