عمر عبداللہ نے کھیلو انڈیا گیمز کے دوران گلمرگ کی برفیلی ڈھلوانوں پر اسکیئنگ کی - OMAR ABDULLAH IN GULMARG

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail
عمر عبداللہ گلمرگ میں اسکینگ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے (ای ٹی وی بھارت)

By ETV Bharat Jammu & Kashmir Team

Published : March 12, 2025 at 7:21 PM IST

1 Min Read
Choose ETV Bharat

گلمرگ (کوثر عرفات) : جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بدھ کے روز کہا کہ گلمرگ میں منعقدہ کھیلو انڈیا سرمائی کھیل نہ صرف اس سیاحتی مقام کو فروغ دیتے ہیں بلکہ اسکیئنگ ڈھلوانوں اور دیگر متعلقہ سہولیات کی ترقی میں بھی حکومت کی مدد کرتے ہیں تاکہ اسے عالمی معیار کا اسکیئنگ مرکز بنایا جا سکے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے گلمرگ میں کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے پانچویں ایڈیشن کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا اور اسے علاقے کی ترقی کے لیے اہم قرار دیا۔

انہوں نے کہا: ’’حالیہ برف باری کے بعد علاقے کا سروے کیا گیا اور اسی کے مطابق ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔ میں چاہتا ہوں کہ یہاں عالمی معیار کی اسکیئنگ ڈھلوانیں تعمیر کی جائیں تاکہ یہ مقامی روزگار کے مواقع میں اضافے کا سبب بھی بنے۔‘‘

یاد رہے کہ کھیلو انڈیا ونٹر گیمز 2025 کے دوسرے مرحلے کا آغاز 9 مارچ کو گلمرگ میں ہوا، جہاں ایونٹ کے کامیاب اور محفوظ انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کھیلو انڈیا ونٹر گیمس 2025 کا دوسرا مرحلہ: ایل جی منوج سنہا نے گلمرگ کا کیا دورہ

گلمرگ کھیلو انڈیا: فوج اور ہماچل کی بہترین کارکردگی، دلفریب وادی میں کھیل کا شاندار مظاہرہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details