جموں کشمیر میں کراپ انشورنس اسکیم کب ہوگی لاگو؟ وزیر نے کہا اس سال - JAMMU KASHMIR CROP INSURANCE
🎬 Watch Now: Feature Video


By ETV Bharat Jammu & Kashmir Team
Published : June 5, 2025 at 1:05 PM IST
پلوامہ: جموں و کشمیر کے وزیر زراعت جاوید احمد ڈار نے اعلان کیا ہے کہ یونین ٹیریٹری میں جلد ہی فصلوں کے انشورنس اسکیم کو نافذ کیا جائے گا، جو کسانوں کو موسمیاتی نقصانات سے تحفظ فراہم کرے گی۔
پرچھو فروٹ منڈی کے دورے کے دوران وزیر جاوید ڈار نے کسانوں اور میوہ صنعت سے جڑے تاجروں کے مسائل سنے اور فروٹ منڈیوں کو جدید طرز پر بنانے کا وعدہ بھی کیا۔
ڈار نے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے زیر التوا اس اسکیم کو اس سال عملی جامہ پہنایا جائے گا، جس سے کسانوں کو ژالہ باری اور شدید بارشوں اور غیر متوقع برفباری کے نقصانات سے تحفظ فراہم کیا جا سکے گا۔