پانڈووں کے ’اگیات واس‘ اور مہابھارت کی یادگار - ادھمپور کے کریمچی مندر - PANDAW TEMPLE JAMMU KASHMIR

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail

By ETV Bharat Jammu & Kashmir Team

Published : May 21, 2025 at 6:09 PM IST

1 Min Read

ادھمپور: صوبہ جموں کے اُدھم پور ضلع میں صدر مقام سے محض بارہ کلومیٹر دور واقع کریمچی کے قدیم مندر مہابھارت اور پانڈوؤں سے منسلک سمجھے جاتے ہیں۔ بِرونالا ندی کے کنارے موجود یہ سات مندر، جنہیں ’پانڈو مندر‘ کے نام سے بھی موسوم کیا جاتا ہے، مقامی روایات کے مطابق پانڈووں نے اپنے ’اگیات واس‘ کے دوران کریمچی میں قیام کے دوران تعمیر کیے۔

آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کے مطابق یہ مندر آٹھویں سے نویں صدی کے درمیان تعمیر ہوئے ہیں۔ جبکہ مقامی روایات کے مطابق، پانڈوؤں نے یہ مندر ایک ہی رات میں تعمیر کیے تھے۔

"اگرچہ یہ مندر محکمہ آثار قدیمہ کے تحفظ میں ہیں، تاہم مقامی افراد بنیادی سہولیات کی کمی پر نالاں ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ ان مندروں کو سیاحتی نقشے میں شامل کیا جائے اور یہاں آنے والے شردھالوؤں کے لیے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.