امرناتھ یاتریوں کے استقبال کے لیے بھگوتی نگر جموں کی تزئین و آرائش شروع - AMARNATH YATRA

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail

By ETV Bharat Jammu & Kashmir Team

Published : June 2, 2025 at 5:01 PM IST

1 Min Read

جموں: جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس میں امرناتھ یاتریوں کو ہر ممکن سہولت پہنچانے اور ان کا استقبال کرنے کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ یاتری نواس میں مرمت، صفائی اور تزئین و آرائش کا کام زوروں سے جاری ہے۔ یاد رہے کہ رواں برس امرناتھ یاترا 3 جولائی سے شروع ہو کر 9 اگست تک جاری رہے گی۔

انتظامیہ یاتریوں کے لیے خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات کے ساتھ ساتھ صفائی، رہائش اور دیگر سہولیات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔  

ڈویژنل کمشنر جموں کی زیر صدارت منعقدہ ایک اجلاس میں امرناتھ یاترا کے تمام پہلوؤں پر غور کیا گیا، جبکہ محکموں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ باہمی تعاون سے یاترا کو کامیاب بنائیں۔  

ABOUT THE AUTHOR

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.