تھانے ضلع کے امبر ناتھ علاقے میں ڈرائیور نے اپنی کار سے دوسری کار میں ماری ٹکر، ویڈیو وائرل - car hit another car in thane
Published : Aug 22, 2024, 5:00 PM IST
تھانے (مہاراشٹر): منگل کو مہاراشٹر کے تھانہ ضلع میں خاندانی تنازعہ کے بعد ایک دل دہلادینے والا ویڈیو سامنے آیا ہے۔ جس میں ایک شخص نے اپنی کار سے دوسری کار میں چار بار ٹکر مار دی۔ امبرناتھ کے چکیلی میں پیش آنے والے اس واقعہ کے بعد سنسنی پھیل گئی۔ اس واقعہ میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ایک راہگیر نے اس واقعے کی ویڈیو بنائی جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ جانکاری کے مطابق یہ واقعہ منگل کی شام 6:30 بجے تھانے کے امبرناتھ علاقے میں پیش آیا۔ اس میں اس نے اپنے بھائیوں اور خاندان کے افراد کو کچلنے کی کوشش کی۔