ETV Bharat / technology

WhatsApp Status میں Instagram والے پرکشش فیچرز، فوٹو اسٹیکرز سے لے کر میوزک لے آؤٹ تک - WHATSAPP STATUS FEATURES

انسٹاگرام سے متاثر چار نئے فیچرز جیسے لے آؤٹ، میوزک، فوٹو اسٹیکرز اور ایڈ یورز کو WhatsApp Status میں شامل کیا گیا ہے۔

WhatsApp Status میں Instagram والے پرکشش فیچرز، فوٹو اسٹیکرز سے لے کر میوزک لے آؤٹ تک
WhatsApp Status میں Instagram والے پرکشش فیچرز، فوٹو اسٹیکرز سے لے کر میوزک لے آؤٹ تک (META)
author img

By ETV Bharat Tech Team

Published : May 31, 2025 at 6:25 PM IST

3 Min Read

حیدرآباد: میٹا نے واٹس ایپ کے لیے کچھ نئے اور انتہائی پرکشش فیچرز کا اعلان کیا ہے، جو صارفین کو کولاج، میوزک، اسٹیکرز اور دیگر فیچرز کے ذریعے ایک نیا تجربہ فراہم کریں گے۔ واٹس ایپ جلد ہی ان آنے والے فیچرز کو لانچ کرے گا۔ تاہم، ان خصوصیات کو دنیا بھر کے تمام صارفین تک پہنچنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ میٹا نے واٹس ایپ اسٹیٹس میں لے آؤٹ، میوزک، فوٹو اسٹیکرز اور ایڈ یورز سمیت 4 نئے فیچرز شامل کیے ہیں۔ آئیے آپ کو ان نئی خصوصیات کے بارے میں بتاتے ہیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ میٹا اس سے قبل واٹس ایپ میں انسٹاگرام جیسے کئی خاص فیچرز شامل کرچکا ہے۔ مثال کے طور پر واٹس ایپ اسٹیٹس میں 24 گھنٹے میں غائب ہونے کا فیچر انسٹاگرام سے ہی لیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ واٹس ایپ اسٹیٹس میں میوزک شامل کرنے کا فیچر انسٹاگرام کے اسٹوری فیچر سے لیا گیا ہے۔ ایسے میں یہ کوئی نئی بات نہیں ہے کہ واٹس ایپ میں انسٹاگرام فیچرز شامل کیے جارہے ہیں۔

واٹس ایپ اسٹیٹس کے چار نئے فیچر

1- لے آؤٹ: اس فیچر کی مدد سے صارفین اپنی کسی بھی 6 تصویروں کو ملا کر ایک نیا کولاج بنا سکتے ہیں۔ صارفین واٹس ایپ کے ان بلٹ ایڈیٹنگ ٹولز کی مدد سے اپنی پسند یا اسٹائل کا یہ کولاج بنا سکتے ہیں۔ انسٹاگرام میں بومرانگ کے ساتھ لے آؤٹ فیچر موجود ہے جس کی مدد سے صارفین اپنی پرانی تصویروں سے کولاج بناسکتے ہیں یا اسٹوری انٹرفیس سے نئی تصویریں کلک کرسکتے ہیں۔

2- میوزک فیچر: اس فیچر کی مدد سے صارفین کسی بھی گانے کو واٹس ایپ اسٹیٹس پر ڈال سکتے ہیں اور کسی بھی گانے کو میوزک اسٹیکر میں تبدیل کرکے مختلف اسٹیٹس پوسٹ میں شامل کرسکتے ہیں۔

3- فوٹو اسٹیکرز: اس فیچر کی مدد سے صارفین اپنی تصاویر کو اسٹیکرز میں تبدیل کرکے اسے واٹس ایپ اسٹیٹس میں شامل کرسکتے ہیں۔ صارفین اس کے ایڈیٹنگ فیچر کی مدد سے اسٹیکر کا سائز اور شکل بھی تبدیل کر سکتے ہیں۔

4- ایڈ یوورس: انسٹاگرام نے حال ہی میں ایک نیا فیچر شامل کیا ہے جسے ایڈ یوورس کہا جاتا ہے۔ یہ فیچر صارفین کو تصویر شیئر کرنے اور دوستوں کو اس میں کچھ شامل کرنے کی اجازت دیتا ہے تاکہ وہ اپنی کہانیوں کے ذریعے اس کا جواب دے سکیں۔ اب میٹا نے انسٹاگرام کے اس ایڈ یورز فیچر کو واٹس ایپ اسٹیٹس میں بھی شامل کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.