ETV Bharat / technology

بھارت کے آسمان پر 13 اپریل کو پنک مون، جانیں کب اور کہاں سے ہوگا نظارہ - PINK MOON 2025 IN INDIA

اس بار کا پنک مون (PINK MOON) مائکرو مون بھی ہوگا۔ جانیں یہ کیا اور کیسا ہوتا ہے؟

اس بار پنک مون ایک مائکرو مون ہوگا
اس بار پنک مون ایک مائکرو مون ہوگا (PHOTO: NASA)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : April 12, 2025 at 8:10 PM IST

2 Min Read

حیدرآباد: ہندوستانی آسمان پر اس ہفتے کے آخر میں پنک مون جلوہ فگن ہوگا اور اس کا نظارہ پورا ملک کرے گا۔ یہ فلکیاتی واقعہ اتوار کی صبح اپنے عروج پر پہنچ جائے گا۔ خاص بات یہ ہے کہ لوگ اس چاند واقعے کو اپنے گھروں، بالکونیوں اور چھتوں سے دیکھ سکتے ہیں۔

پنک مون کیا ہے؟

موسم بہار کے پہلے پورے چاند کو پنک مون (PINK MOON) کہا جاتا ہے۔ اس ہفتے کے آخر میں پنک مون بھی ایک 'مائیکرو مون' ہے، کیونکہ یہ اپنے عام سائز سے چھوٹا نظر آئے گا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ زمین سے اپنے سب سے دور دراز مقام پر ہوگا، جسے اپوجی کہا جاتا ہے۔

پنک مون کے نام سے لگتا ہے کہ چاند کا رنگ بدل کر گلابی ہو جائے گا، لیکن ایسا نہیں ہے۔ اس کا نام پنک، مقامی امریکی جنگلی گراونڈ فلاکس پھول سے موسوم ہے، جسے ماس پنک کہا جاتا ہے۔ یہ پھول موسم بہار میں کھلنے والے پہلے پھولوں میں سے ایک ہے۔ بدلتے موسموں کو نشان زد کرنے کے لیے پورے چاند کو پنک مون کا نام دیا گیا تھا۔

2025 میں پنک مون کب نظر آئے گا؟

ویب سائٹ timeanddate.com کے مطابق یہ انوکھا فلکیاتی واقعہ بھارت میں اتوار، 13 اپریل 2025 کو صبح 5:52 بجے (IST) نظر آئے گا۔ اس پنک مون اور مائکرو مون کو پورے ہندوستان میں لوگ دیکھ سکیں گے۔

اس پنک مون دیکھنے کا ٹھیک سے نظارہ کرنے کے لیے آپ کو صحیح جگہ پر ہونا ضروری ہے۔ اس آسمانی نظارے کو دیکھنے اور اس سے لطف اندوز ہونے کے لیے ان باتوں کا خیال رکھیں۔

شہری علاقے: اگر آپ شہری علاقوں میں رہتے ہیں تو اونچی عمارتوں یا کھلی چھتوں پر جائیں جہاں سے آپ مشرقی آسمان کا صاف نظارہ دیکھ سکیں۔

دیہی علاقے: اگر آپ دیہی علاقے میں ہیں تو کوئی بھی کھلی جگہ فلکیاتی واقعہ دیکھنے کے لیے ایک مثالی جگہ ہوگی کیونکہ کم آلودگی کی وجہ سے آسمان صاف دکھائی دیتا ہے۔

ساحلی نظارہ: کھلے افق کے ساتھ ساحلوں یا چٹانوں کے قریب پنک مون دیکھنا بے شک ایک بہترین مقام ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سال 2023 بھارتی خلائی تحقیق کے لحاظ سےتاریخی ثابت ہوا

ناسا نے چاند کے جنوبی قطب کے قریب چندریان 3 لینڈنگ سائٹ کی تصویر جاری کی

چاند پر روور کی بڑی دریافت، قطب جنوبی پر سلفر ایلومینیم سمیت کئی دھاتیں موجود

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.