ETV Bharat / state

دیوانے عاشق نے بیچ راستے میں لڑکی کی مانگ بھر دی، پھر زبردستی گھر لے گیا، پولیس نے درج کیا کیس - WEDDING ON ROAD

ماں زبردستی گھر میں داخل ہوئی،اپنی بیٹی کو وہاں دیکھ کر حیران رہ گئی۔کیونکہ بیٹی کے گلے میں منگل سوتر،ہاتھ میں چوڑیاں،پاؤں میں انگوٹھی تھی۔

زبردستی مانگ بھر کر شادی کرنے کا واقعہ
(فائل فوٹو) زبردستی مانگ بھر کر شادی کرنے کا واقعہ (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : April 10, 2025 at 5:13 PM IST

4 Min Read

کانپور، اترپردیش: بھارت کی شمالی ریاست اترپردیش کے شہر کانپور کے گووند نگر علاقے میں ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک پاگل نے سڑک کے بیچوں بیچ ایک نوعمر لڑکی کو روکا، اس کی مانگ سندور سے بھر دی اور پھر زبردستی اسے اپنے گھر لے گیا۔ لڑکی کی والدہ کو اس بات کا جب علم ہوا تو وہ نوجوان کے گھر پہنچی۔ جہاں ملزم اور اس کے گھر والوں نے اسے مارا پیٹا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ کی ماں نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ جس کے بعد پولیس نے ملزم نوجوان کو گرفتار کرلیا۔

زبردستی مانگ میں بھر دیا سندور

دراصل گووند نگر کی ایک خاتون نے بتایا کہ انوراگ عرف گولڈی اس کی 16 سالہ بیٹی کو کچھ عرصے سے ہراساں کر رہا تھا۔ الزام ہے کہ ہفتہ کی رات بیٹی اپنی چھوٹی بہن کے ساتھ کریانہ کا سامان لینے بازار گئی تھی اور تھوڑی دیر بعد چھوٹی بیٹی روتی ہوئی واپس آئی۔ اس نے بتایا کہ اس علاقے میں رہنے والے انوراگ عرف گولڈی نے راستے میں اس کی بہن کو روکا اور اس سے بات کرنے کی کوشش کی۔ بہن نے احتجاج کیا تو اس نے زبردستی اس کی مانگ کو سندور سے بھر دیا۔ اس کے بعد وہ زبردستی اس کا ہاتھ پکڑ کر اپنے گھر لے گیا۔ بیٹی کی بات سن کر ماں حیران رہ گئی۔

جان سے مارنے کی دی دھمکی

واقعہ کے معلوم ہونے کے بعد متاثرہ کی ماں جلدی سے ملزم کے گھر پہنچی اور اس سے درخواست کی کہ وہ اپنی بیٹی کو گھر بھیج دے۔ الزام ہے کہ اس کے باوجود ملزم اور اس کے اہل خانہ نے اسے گھر میں داخل نہیں ہونے دیا۔ شور سن کر اہل علاقہ جمع ہو گئے۔ اس کے بعد نوجوان کی ماں زبردستی گھر میں داخل ہوئی اور اپنی بیٹی کو وہاں دیکھ کر حیران رہ گئی۔ کیونکہ بیٹی کے گلے میں منگل سوتر تھا، ہاتھ میں چوڑیاں اور پاؤں میں انگوٹھی تھی۔ الزام ہے کہ جب اس نے اپنی بیٹی کو گھر چلنے کے لیے کہا تو ملزم اور اس کے اہل خانہ نے اس کے ساتھ بدسلوکی کی اور جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

اس پورے معاملے میں گووند نگر تھانے کے انچارج پردیپ کمار سنگھ نے بتایا کہ شکایت کی بنیاد پر نوجوان اور اس کے اہل خانہ کے خلاف رپورٹ درج کر لی گئی ہے۔ نابالغ لڑکی نوجوان کے گھر سے برآمد ہوئی ہے۔ ملزم نوجوان کو گرفتار کرکے پولیس نے جیل بھیج دیا ہے۔ مجسٹریٹ کے سامنے نوجوان کا بیان ریکارڈ ہونے کے بعد مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.