انیکل: بنگلور میں بدھ کو انیکل تعلقہ کے پرانے چندا پور ریلوے ٹریک کے قریب ایک سوٹ کیس میں ایک نامعلوم نوجوان خاتون کی لاش ملی- سوریہ نگر پولس اسٹیشن اور بائیپناہلی ریلوے اسٹیشن کے اہلکاروں کی ایک مشترکہ ٹیم موقع پر پہنچی اور تفصیلی تحقیقات کی۔ لاش کی جانچ کے بعد لڑکی کی عمر 18 سال بتائی گئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ لاش کو سوٹ کیس میں رکھ کر ممکنہ طور پر چلتی ٹرین سے دور پھینک دیا گیا تھا۔
سوریہ نگر پولیس اسٹیشن کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ’ہم تمام زاویوں سے کیس کی تفتیش کر رہے ہیں۔ مقتولہ کی عمر تقریباً 18 سال ہے۔ ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ مقتولہ کو کہیں اور قتل کیا گیا تھا اور اس کی لاش ایک بڑے نیلے رنگ کے سوٹ کیس میں رکھی گئی۔ قاتل نے اسے چندا پور کے قریب ٹھکانے لگانے سے پہلے ٹرین میں یہاں لایا ہوگا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ شروع کیا گیا ہے‘۔
واضح رہے کہ اسی طرح ایک اور واقعہ بیلگاوی میں پیش آیا جہاں اتھانی تعلقہ کے مال آباد گاؤں میں ایک 27 سالہ خاتون کو اس کے سسرال والوں نے "گلا گھونٹ کر مار ڈالا اور پولیس کو گمراہ کرنے کے لیے اسے حادثہ قرار دینے کی کوشش کی۔ متوفی رینوکا کی شادی سافٹ ویئر انجینئر سنتوش ہوناکنڈے سے ہوئی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ سنتوش، اس کے والد کمنا اور ماں جے شری سبھی کو قتل کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔