ETV Bharat / state

باپ نے اپنے 15 سالہ بیٹے کو دی خوفناک موت، خراب عادت کی اتنی بڑی سزا - ANKIT MURDER CASE UTTARAKHAND

پولیس نے 15 سالہ نوعمر لڑکے کے قتل کا معمہ حل کر لیا ہے۔ پولیس نے مقتول کے باپ کو گرفتار کر لیا ہے۔

ملزم باپ پولیس کی گرفت میں
ملزم باپ پولیس کی گرفت میں (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : April 16, 2025 at 4:47 PM IST

4 Min Read

ردرپور: ایک دن پہلے ہی 15 اپریل کو اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر ضلع میں ایک 15 سالہ نو عمر لڑے کو بے رحمی سے قتل کر دیا گیا۔ پنت نگر تھانہ حلقے میں انجام دی گئی اس واردات کو پولیس نے 12 گھنٹے کے اندر ہی حل کر لیا ہے۔ ایس پی کرائم نہاریکا تومر نے میڈیا کے سامنے پورے معاملے کا انکشاف کیا۔ اس خوفناک قتل کا ملزم کوئی اور نہیں بلکہ لڑکے کا باپ نکلا۔ پولیس نے پریس کانفرنس کر کے بتایا کہ باپ نے اپنے بچے کو کیوں مارا؟

پنت نگر تھانہ حلقے کے سدکول کے قریب ایک 15 سالہ بچے کی لاش کھیت میں ملی تھی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقعے پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔ پولیس کا خیال ہے کہ بچے کو گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ اس کے علاوہ بچے کے چہرے پر زخموں کے متعدد نشانات پائے گئے۔ پولیس نے جائے واردات کو معائنہ کرنے کے بعد اپنی تفتیش کو آگے بڑھایا۔ مقتول لڑکے کی شناخت انکت کے طور پر ہوئی۔

پولیس نے بتایا کہ بچے کی ماں نے اس معاملے میں مقدمہ درج کرایا ہے۔ پولیس کی کئی ٹیمیں 15 سالہ انکت کے قتل کا معمہ حل کرنے میں مصروف تھیں۔ پولیس نے پہلے علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی جانچ کی۔ اس کے علاوہ دیگر شواہد بھی اکٹھے کر کے گہرائی سے تفتیش کی۔ پولیس کے مطابق اس معاملے میں ملنے والے تمام شواہد انکت کے باپ کی طرف اشارہ کر رہے تھے۔

شک کی بنیاد پر پولس نے انکت کے باپ دیو دت گنگوار کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی۔ پہلے تو دیو دت گنگوار پولیس کو گمراہ کرتے رہے۔ وہ کہتے رہے کہ وہ اپنے بیٹے انکت کو صبح اسکول چھوڑ کر ڈیوٹی پر گئے تھے۔ پوچھ گچھ کے دوران دیو دت گنگوار نے پولیس کو بتایا کہ 10:30 بجے انکیت کے کزن کے فون پر ایک نامعلوم نمبر سے کال آئی۔ فون کرنے والے نے اطلاع دی تھی کہ انکت کی لاش سدکول علاقے میں ایک خالی کھیت میں پڑی ہے۔ اس کے بعد وہ بھی موقعے پر پہنچ گیا۔

تاہم جب پولیس نے دیو دت گنگوار سے سختی سے پوچھ گچھ کی تو اس نے ساری حقیقت بتا دی۔ اس کے بعد دیو دت گنگوار نے پولیس کے سامنے اپنے اعتراف جرم کر لیا۔

ایس پی کرائم نہاریکا تومر نے بتایا کہ ''دیو دت گنگوار کے گھر میں پیسوں کو لے کر اکثر جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔ باپ کا کہنا ہے کہ انکت کئی بار گھر سے پیسے چوری کر چکا تھا۔ اس کی وجہ سے کئی بار نوبت لڑائی تک آ پہنچی۔ واردات والے دن صبح کو بھی گھر میں لڑائی جھگڑا ہوا۔ اسی وقت دیو دت گنگوار نے اپنے 15 سالہ بیٹے کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔ دیو دت گنگوار اپنے بیٹے انکت کو اسکول چھوڑنے کے بہانے جائے واردات پر لے گیا، جہاں دیو دت گنگوار نے اپنے 15 سالہ بیٹے کا گلا دبا کر قتل کر دیا۔''

مزید پڑھیں: ناجائز تعلقات کے لیے خاتون نے اپنے تین معصوم بچوں کو قتل کر دیا، پولیس نے گرفتار کر لیا

باپ نے چار بچوں کو بے رحمی سے قتل کر دیا، سو رہے معصوموں کی گردنیں کاٹنے کے بعد خود کو بھی مار ڈالا

سوربھ قتل کیس؛ شوہر کے قتل کے الزام میں جیل میں قید مسکان بننے والی ہے ماں، مثبت آئی حمل کی رپورٹ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.