ETV Bharat / state

چوروں نے خط لکھ کر پولیس کو چیلنج کیا، کہا آپ سے تیز ہیں، آٹھ گھروں میں چوری کرلی، دو گھر باقی۔۔۔ - MOTIHARI THEFT CASES

بہار میں دن دہاڑے چوری کے بعد چور پولیس کیلئے 'لو لیٹر' چھوڑ گئے۔ پولیس کیمپ کے پاس ہوئی چوری سے لوگ خوفزدہ ہیں۔

بہار کے ایک گاؤں میں چوری کی سلسلے وار وارداتوں سے دہشت کا ماحول
بہار کے ایک گاؤں میں چوری کی سلسلے وار وارداتوں سے دہشت کا ماحول (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : April 8, 2025 at 2:05 PM IST

4 Min Read

موتیہاری: بہار کے مشرقی چمپارن ضلع میں واقع پکڑی دیال تھانہ حلقے کے بڑکا گاؤں میں چوروں کی دہشت ختم ہونے کے آثار نظر نہیں آ رہے ہیں۔ چوری کی مسلسل وارداتوں سے گاؤں والے خوفزدہ ہیں۔ صورت حال یہ ہو گئی ہے کہ جب لوگ رات میں چوکیداری کرنے لگے تو چوروں نے دن دہاڑے دھاوا بولنا شروع کر دیا۔ یہی نہیں بے خوف چوروں نے چوری کے بعد پولیس کو 'لو لیٹر' لکھ کر چیلنج بھی کر دیا ہے۔

دن کے اجالے میں پھر چوری

پیر کے روز چوروں نے دن دہاڑے بڑکا گاؤں کے رہائشی رامائن سنگھ کے گھر کو نشانہ بنایا اور لاکھوں روپے کا سامان چوری کر لیا۔ اس واقعے نے پولیس کی نگرانی اور حفاظتی نظام کو بے نقاب کر دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دن میں جب گھر میں کوئی نہیں تھا، چور کھپڑے کے سہارے گھر میں گھسے اور تالا توڑ کر چوری کو انجام دی۔

چوروں کا نشانہ بنے گھر کی روتی ہوئی خواتین
چوروں کا نشانہ بنے گھر کی روتی ہوئی خواتین (ETV Bharat)

موتیہاری میں چوروں کا پولیس کو خط

اس بار چوروں نے نہ صرف چوری کی بلکہ پولیس کے لیے ایک 'لو لیٹر' بھی چھوڑا ہے۔ خط میں لکھا ہے "لو یو پولیس ماما، آپ سے زیادہ تیز ہیں، مجھے 10 گھروں سے چوری کرنی ہے، آٹھ میں کر چکا ہوں، دو گھر باقی ہیں۔ (یہ گھر) دیکھنے میں غریب لگتا ہے، لیکن مال پورا ملا، وجے سنگھ سے تھوڑا کم۔" چوروں کا یہ چیلنج پولیس پر سیدھا طنز ہے۔

پولیس کی ناک کے نیچے واردات

ایس پی سورن پربھات کی ہدایت پر پولیس نے گاؤں میں کیمپ کر رہی ہے۔ لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ جس گھر میں چوری ہوئی وہ پولیس کیمپ سے محض 10 قدم کے فاصلے پر ہے۔ اس کے باوجود چوروں نے واردات کو بے خوفی سے انجام دیا۔ اس واقعے کے بعد گاؤں والوں میں خوف اور غصہ دونوں ہیں۔

الماری کا تالا توڑ کر قیمیتی سامان لے گئے چور
الماری کا تالا توڑ کر قیمیتی سامان لے گئے چور (ETV Bharat)

وارداتوں کا سلسلہ جاری

بڑکا گاؤں میں 22 مارچ سے چوری کا سلسلہ شروع ہوا جو آج بھی جاری ہے۔ اس سے قبل دو اپریل کو دن دیہاڑے چوروں نے راجیو جھا کے گھر سے 10 لاکھ روپے نقد اور قیمتی زیورات چوری کر لیے۔ اس وقت بھی ایس پی نے خود گاؤں آکر لوگوں کو یقین دلایا تھا لیکن اب پھر چوری کی واردات نہیں ہوگی۔ اس کے باوجود ہو رہی چوریوں نے پولیس کے طریقہ کار پر سوال اٹھا دیے ہیں۔

متاثرہ شخص رامائن سنگھ نے کہا کہ "وجے سنگھ کے گھر میں چوری کے اگلے دن چوروں نے میرے گھر میں بھی گھسنے کی کوشش کی تھی، لیکن میری بیٹی اس وقت گھر میں ہی تھی جس کی وجہ سے چور کامیاب نہیں ہوسکے۔ پیر کو وہ اپنی بیوی کو ڈیوٹی پر چھوڑنے موٹر سائیکل پر موتیہاری گیا تھا اور اس کی بیٹی پڑھائی کے لیے اسکول گئی ہوئی تھی، تبھی چور موقع دیکھ کر گھر میں گھس گئے اور پیچھے سے کھپریل کے سہارے گھر میں داخل ہو گئے۔ تالا توڑ کر تمام سامان لے کر بھاگ گئے جب بیٹی نے گھر آکر بکھرے ہوئے سامان دیکھے تو اس نے فوراً انہیں اس کی اطلاع دی۔''

چوری کے بعد متاثرہ گھر میں بکھرا پڑا سامان
چوری کے بعد متاثرہ گھر میں بکھرا پڑا سامان (ETV Bharat)

گاؤں والوں میں خوف کا ماحول

گاؤں میں پولیس کی موجودگی کے باوجود ہونے والے ان واقعات نے مقامی لوگوں کا بھروسہ توڑ دیا ہے۔ لوگ دن کے وقت بھی اپنے گھروں کے دروازوں پر تالا لگانے پر مجبور ہیں۔ گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ چور پولیس سے دو قدم آگے ہیں اور پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: جعلی ہارٹ سرجن نریندر کا پردہ فاش، ڈھائی ماہ میں دل کے 15 آپریشن، 7 لوگوں کی موت

سات نہیں بلکہ 23 ​​لوگوں نے لڑکی کا گینگ ریپ کیا، 12 نامزد اور 11 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.