ETV Bharat / state

کرناٹک: کینرا بینک سے چوروں نے 58 کلو سونا چرا لیا، پولیس چوروں کی تلاش میں مصروف - 58 KG OF GOLD STOLEN

کرناٹک کے وجے پورہ ضلع میں کینرا بینک کی مناگولی شاخ میں بڑے پیمانے پر چوری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

thieves stolen 58 kg of gold from managuli canara bank karnataka police form 8 teams to investigate urdu news
کرناٹک میں کینرا بینک کی برانچ سے 58 کلو سونا چوری (ETV Bharat Karnataka Desk)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : June 3, 2025 at 2:02 PM IST

3 Min Read

وجے پورہ، کرناٹک: ضلع کے مناگولی قصبہ میں کینرا بینک کی ایک شاخ میں ایک بڑی چوری کی واردات ہوئی ہے۔ چور بینک برانچ سے تقریباً 59 کلو سونا لے کر فرار ہو گئے۔ یہ واقعہ ہفتہ اور اتوار کی چھٹیوں کے دوران پیش آیا۔ یہ واقعہ پیر کو اس وقت سامنے آیا جب بینک ملازمین وہاں پہنچے۔

معلومات کے مطابق 24-25 مئی کی درمیانی رات چوروں نے بینک سے 58 کلو 975 گرام سونے کے زیورات اور 5.20 لاکھ روپے کی نقدی چوری کر لی اور فرار ہو گئے۔ ایس پی لکشمن نمبرگی نے اس کی جانکاری دی۔

گیٹ کے شٹر کا تالا کٹا ہوا تھا

اس معاملے کو لے کر مناگولی قصبہ میں کینرا بینک برانچ کے منیجر نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر شکایت کی ہے۔ بینک ملازمین نے ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کی وجہ سے 23-5-2025 کو بینک کو تالا لگا دیا اور چلے گئے۔ بینک ملازمین معمول کے مطابق پیر کو بھی وقت پر بینک پہنچے۔ اس سے پہلے صفائی کرنے والے وہاں صفائی کے لیے پہنچے۔ پھر انہوں نے بینک کے گیٹ کے شٹر کا تالا کٹا ہوا پایا۔ انپوں نے کہا کہ یہ دیکھ کر میرے پیروں تلے سے زمین نکل گئی۔

پولیس نے چھان بین کا کیا آغاز

فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی اور جب عملے نے چھان بین کی تو پتہ چلا کہ چوروں نے بینک میں گھس کر چوری کی واردات کی۔ حکام نے بتایا کہ لوگوں نے سونا رہن رکھ کر قرضے لیے تھے۔ کرناٹک پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات کے لیے 8 ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ ایس پی نے کہا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

بینک سے سونا اور رقم کی چوری کی وجہ سے صارفین پریشان ہیں۔ پولیس ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرے۔ بینک کو محتاط رہنا چاہیے تھا۔ مناگولی قصبہ کے رہنے والے شیوانگونڈا نے اپیل کی ہے کہ جلد از جلد کوئی حل نکالا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.