ETV Bharat / state

اپنی بے بسی پر روتا نظام شاہی حکومت کی عظیم یادگار اورنگ آباد کا نوکھنڈا پیلیس - Naukhanda Palace of Aurangabad

دکن کا علاقہ اورنگ آباد شہر اپنے اندر کئی تاریخ سمائے ہوئے ہیں، یہاں مغل بادشاہوں و نظام کے ذریعہ تعمیر کردہ کئی نایاب شاہکار موجود ہے، جس میں ایک شاہکار کا نام ہے نوکھنڈا پیالیس ہے جہاں سے نظام نے اپنی بادشاہت کا اعلان کیا تھا، اور آج بھی اس پیالیس کے احاطے میں پہلے نظام میر قمر الدین الملک آصف جاہ اوّل کی بیٹھک کی گادی حفاظت کے ساتھ موجود ہے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 11, 2024, 5:45 PM IST

Naukhanda Palace of Aurangabad
Naukhanda Palace of Aurangabad (Etv bharat)

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں واقع نوکھنڈا پیالیس دکن خطے کی ایک بڑی تاریخ کا حصہ ہے، کیونکہ نظام حکومت کے پہلے نواب میر قمرالدین خان بہادر نظام الملک آصف شاہ اول نے یہی سے اس خطے میں اپنی بادشاہت کا اعلان کیا تھا، لکن آج اس شاہی محل کی حالت ایسی ہوچکی ہے جسے جان کر دل خون کے آنسو روتا ہے، اور وقف بورڈ اور آثار قدیمہ کے محکمے بھی اس جانب توجہ نہیں دیتے۔

اس تعلق سے پیالیس کی دیکھ بھا کرنے والے خالد صاحب نے بتایا کہ یہاں آج بھی صدیوں پرانی شاہی مسند موجود ہے، جس پر براجمان ہوکر نظام اپنی حکومت چلایا کرتے تھے۔ یہاں شاہی مسند کے پاس پہلے اور آخری نظام کی تصویر بھی موجود ہیں، اور ان کے سلسلہ نسب کا تاریخی شجرہ بھی موجود ہے، ساتھ ہی نظام اسٹیٹ کا نقشہ بھی موجود ہے جو اردو میں لکھا گیا تھا۔

Naukhanda Palace of Aurangabad
Naukhanda Palace of Aurangabad (etv bharat)

انھوں نے بتایا کہ نوکھنڈا پیالیس کی گزشتہ کئی برسوں سے مرمت نہیں کی گئی تھی، لیکن ابھی حکومت مہاراشٹر نے اس کے لیے بجٹ کو منظور کرلیا ہے، اور محکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے ان کی مرمت جلد شروع کی جائے گی۔ انھوں نے بتایا کہ یہ جگہ وقف کمیٹی میں بھی رجسٹرڈ ہے اور محکمہ آثار قدیمہ میں بھی رجسٹرڈ ہے، اور آخری بار نظام خاندان کے پرنس آسرا نے یہاں پر حاضری لگائی تھی۔

اورنگ آباد کے مشہور تاریخ داں عبداللہ سر نے بتایا کہ یہاں نو چیزیں ہونے کی وجہ سے اس پیالیس کا نام نوکھنڈ رکھا گیا، اس وقت ملک عنبر نے 1610 میں اورنگ آباد شہر کی بنیاد رکھی، اور 1616 میں اس نوکھنڈا پیالیس کو تعمیر کیا گیا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ یہاں نو چیزیں جیسے دیوان عام، دیوان خاص، مسجد، بارہ دری، پانچ زنان خانہ تھے، جس کے باقیات بھی اب نہیں بچے ہیں لیکن مسجد اور بارہ دری ابھی بھی واقع ہے۔

عبداللہ سر نے بتایا کہ نظام دور حکومت میں سب ہی کاروبار اردو زبان میں ہوا کرتے تھے۔ اور سرکاری زبان بھی اردو ہوا کرتی تھی، کیونکہ نظام دور حکومت میں اسٹیٹ بہت بڑا تھا اور ہر اسٹیٹ میں الگ الگ زبانیں ہوا کرتی تھی، لیکن اردو زبان سب سے اہم زبان تھی، اسی لیے اس دور میں اردو میں بات کی جاتی تھی۔

واضح رہے کہ اورنگ آباد شہر کئی تاریخوں عمارتوں اور چیزوں کے لئے مشہور ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.