ETV Bharat / state

شاہجہاں پور کی سڑک پر مذہبی کتاب کے صفحات ملنے کے بعد کشیدگی، ایک شخص گرفتار - TENSIONS IN SHAHJAHANPUR

شاہجہاں پور میں سڑک پر مذہبی کتاب کے پھٹے ہوئے صفحات ملنے کے معاملہ میں پولیس نے ملزم نوجوان کی شناخت کرلی۔

شاہجہاں پور کی سڑک پر مذہبی کتاب کے صفحات ملنے کے بعد کشیدگی، ایک شخص گرفتار
شاہجہاں پور کی سڑک پر مذہبی کتاب کے صفحات ملنے کے بعد کشیدگی، ایک شخص گرفتار (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : April 4, 2025 at 10:41 AM IST

2 Min Read

شاہجہاں پور: اترپردیش کے شاہجہاں پور کی سڑک پر مذہبی کتاب کے پھٹے ہوئے صفحات ملنے پر ہنگامہ مچ گیا۔ ایک خاص برادری کے لوگ اس کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر تعینات کردی گئی۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم نوجوان کی شناخت کی۔ ملزم ناظم کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ناظم کی دماغی حالت ٹھیک نہیں ہے۔ اس وقت جائے وقوعہ پر امن و امان برقرار ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ جلال آباد تھانے سے چند قدم کے فاصلے پر پیش آیا۔ وہاں سڑک پر ایک مذہبی کتاب کے کچھ پھٹے ہوئے صفحات نظر آئے۔ اس کے بعد خاص طبقہ کے لوگوں نے غصہ کا اظہار کیا۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے سڑک پر احتجاج کیا۔ اطلاع کے بعد موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔ پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ حکام بھی موقع پر پہنچ گئے۔

سی سی ٹی وی کی بنیاد پر پولیس نے ناظم نامی نوجوان کو حراست میں لے لیا ہے۔ سی سی ٹی وی میں وہی نوجوان مذہبی کتاب کے صفحات گراتے ہوئے دیکھا گیا۔ پوچھ گچھ کرنے پر معلوم ہوا کہ گرفتار شخص ناظم ذہنی مریض ہے۔ نوجوان کی گرفتاری کے بعد ہی پولیس انتظامیہ نے راحت کی سانس لی۔ احتیاطی اقدام کے طور پر پولیس فورس ابھی بھی جائے وقوعہ پر تعینات ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہجہاں پور میں خاتون کا گلا کاٹ کر قتل، لاش جھاڑیوں میں پھینکی گئی - SHAHJAHANPUR MURDER

پولیس سپرنٹنڈنٹ شاہجہاں پور راجیش دویدی نے بتایا کہ جلال آباد شہر میں ایک دکان کے سامنے مذہبی کتاب کے پھٹے ہوئے صفحات ملے۔ شکایت کے بعد جلال آباد پولیس کی جانب سے فوری کارروائی کی گئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر ناظم نامی شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ فوٹیج سے اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ یہ حرکت اس نے کی تھی۔ کہا جا رہا ہے کہ وہ ذہنی طور پر ٹھیک نہیں ہے، اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.