ETV Bharat / state

سرکاری ملازمین کو صرف تمل میں دستخط کرنا ہوگا: تمل ناڈو حکومت کا حکم - TAMIL NADU GOVERNMENT

ہندی زبان کو مسلط کرنے کے الزامات کے بیچ تمل ناڈو حکومت نے سرکاری ملازمین کو تمل زبان میں دستخط کرنے کا حکم دیا ہے۔

سرکاری ملازمین کو صرف تمل میں دستخط کرنا ہوگا: تمل ناڈو حکومت کا حکم
سرکاری ملازمین کو صرف تمل میں دستخط کرنا ہوگا: تمل ناڈو حکومت کا حکم (PTI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : April 16, 2025 at 5:08 PM IST

3 Min Read

چینئی: وزیر اعظم نریندر مودی نے 6 اپریل 2025 کو رامیشورم میں نئے پمبن پل کا افتتاح کرتے ہوئے ریاستی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'تمل ناڈو کے رہنما اپنے خطوط پر تمل زبان میں دستخط نہیں کرتے ہیں۔ اگر آپ کو اپنی زبان پر فخر ہے تو کم از کم تمل میں دستخط کریں‘۔ ریاستی حکومت نے 15 اپریل کو ایک حکم جاری کیا کہ تمام سرکاری ملازمین صرف تمل زبان میں دستخط کریں گے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ تمل ناڈو میں طویل عرصے سے زبان کا تنازعہ چل رہا ہے۔ حال ہی میں یہ معاملہ مزید گرم ہوگیا۔ ریاست کی ڈی ایم کے حکومت، مرکزی حکومت کی تین زبانوں کی پالیسی کو لاگو نہیں کررہی ہے۔ ساتھ ہی یہ الزام لگایا جارہا ہے کہ مرکزی حکومت تمل ناڈو میں ہندی کو نافذ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں اپوزیشن پارٹی بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتوں نے الزام لگایا ہے کہ ڈی ایم کے آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اہم مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے زبان کے تنازع کو بڑھاوا دے رہی ہے۔

تمل ناڈو حکومت نے پہلے ہی حکم دیا ہے کہ تمل ناڈو میں تجارتی اداروں، ریستوراں، دکانوں اور شاپنگ مالز کے نام کے بورڈز تمل میں ہونی چاہئیں۔ ایسا نہ کرنے کی صورت میں جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ تمل ناڈو حکومت نے ہدایت دی ہے کہ سرکاری ملازمین کے لیے بھی تمل لازمی ہونا چاہیے۔ تمل سرکاری زبان ایکٹ اس مقصد کے ساتھ لایا گیا تھا کہ لوگوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے اپنی رائے کا اظہار کرنے کی اجازت دی جائے۔ یہ ایکٹ 1956 میں نافذ کیا گیا تھا۔ یہ جنوری 1957 میں تمل ناڈو گزٹ میں شائع ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کالج میں جئے شری رام کا نعرہ لگانے والے گورنر کو ہٹانے کا مطالبہ، تعلیمی اداروں کو بھگوا رنگ میں بدلنے کی سازش کا الزام - GOVERNOR CHANTING JAI SHRI RAM

تمل زبان کی ترقی و اطلاعات کے محکمے نے تمل سرکاری زبان ایکٹ کے مکمل نفاذ کے لیے کچھ ہدایات کی لازمی تعمیل کی سفارش کی تھی، جس میں یہ بھی شامل ہے کہ سرکاری دفاتر میں تمام کارروائیوں کے دوران تمل زبان کا استعمال کیا جانا چاہیے۔ یعنی حکومتی احکامات صرف تمل میں شائع ہونے چاہئیں۔ سرکلر نوٹ تمل میں ہونے چاہئیں۔ محکمہ کے ہیڈکوارٹر سے حکومت اور دیگر دفاتر کو بھیجے گئے نوٹ تمل میں ہونے چاہئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.