ETV Bharat / state

نیٹ امتحان میں کم رینک کی وجہ سے طالب علم کی خودکشی؛ کوٹا میں رہ کر کی تھی تیاری

واقعہ مہاراج گنج میونسپل کونسل کے بسمل نگر کا ہے۔ فیملی کا کہنا ہے کہ اس نے ذہنی تناؤ کے باعث خودکشی کا اقدام کیا۔

student commits suicide after getting low rank in neet exam 2025 Urdu News
نیٹ 2025 میں کم رینک کی وجہ سے طالب علم کی خودکشی (Photo Credit: ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : June 15, 2025 at 10:48 AM IST

5 Min Read
Choose ETV Bharat

مہاراج گنج، اترپردیش: NEET 2025 امتحان میں کم رینک ملنے سے مایوس ایک طالب علم نے خودکشی کر لی۔ امتحان کے نتائج کا اعلان ایک دن پہلے ہی 14 جون 2025 ہفتہ کو کیا گیا۔ نوجوان کوٹا میں رہ کر NEET کی تیاری کر رہا تھا۔ یہ اس کی تیسری کوشش تھی۔ اس نے آل انڈیا رینک 9561 حاصل کیا۔ نتیجہ آنے کے بعد وہ مایوس ہو گیا۔ نوجوان کی خودکشی سے اہل خانہ پر غم کا پہاڑ کھڑا ہو گیا۔ سب کا رو رو کر برا حال ہے۔ واقعہ مہاراج گنج میونسپل کونسل علاقہ کے بسمل نگر وارڈ کا ہے۔

معلومات کے مطابق NEET 2025 کا امتحان دینے والے طالب علم ثاقب سیف (22) نے نتیجہ آنے کے بعد گھر میں پھانسی لے لی۔ گھر والے اسے جلدی میں کے ایم سی اسپتال مہاراج گنج لے گئے۔ جہاں سے اس کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹر نے اسے گورکھپور ریفر کر دیا۔ بھٹ ہٹ پہنچتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ اس کے بعد لاش کو اس کے آبائی گاؤں گورکھپور ضلع کے گلہریا تھانہ علاقے کے چلبلوا لے جایا گیا۔ اس دلخراش واقعہ سے علاقے میں سوگ کی فضا ہے۔

کوٹا سے NEET کی تیاری

ثاقب راجستھان کے کوٹا شہر میں رہتے ہوئے NEET کی تیاری کر رہا تھا۔ تیسری کوشش میں اس نے آل انڈیا رینک 9561 حاصل کیا۔ خاندان والوں نے بتایا کہ نتیجہ آنے کے بعد وہ بہت مایوس تھا۔ وہ ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ثاقب کو آل انڈیا میں جو رینک ملا ہے، اس سے اسے کسی اچھے میڈیکل کالج میں داخلہ مل سکتا تھا۔ لیکن ڈپریشن کی وجہ سے اس نے خودکشی کا قدم اٹھایا۔

ثاقب تین بھائیوں میں سب سے بڑا تھا

متوفی طالب علم ثاقب تین بھائیوں میں سب سے بڑا تھا۔ ان کی والدہ کوثر جہاں پریشد (کونسل) کمپوزٹ اسکول چوپڑیا میں ٹیچر ہیں، جب کہ ان کے والد سیف الضحیٰ ایک مدرسے میں استاد ہیں۔ اس واقعہ سے پورا خاندان اور اہل علاقہ صدمے میں ہیں۔ انسپکٹر انچارج ستیندر کمار رائے نے کہا کہ NEET میں توقع سے کم رینک حاصل کرنا طالب علم کی خودکشی کی اہم وجہ معلوم ہوتی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔

نوٹ:

ای ٹی وی بھارت کی اپیل: خودکشی کوئی حل نہیں ہے!

اگر آپ خودکشی کے خیالات رکھتے ہیں یا آپ کسی دوست کے بارے میں پریشان ہیں یا آپ کو جذباتی سہارے کی ضرورت ہے، تو کوئی ہے جو آپ کی بات سننے کے لیے ہمیشہ موجود ہے۔ سنیہا فاؤنڈیشن - 04424640050 (24x7) دستیاب ہے یا iCall، ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز ہیلپ لائن - 9152987821 پر کال کریں (پیر سے ہفتہ صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک دستیاب ہے)۔

خودکشی کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے۔ حالات جیسے بھی ہوں انسان کو ہمیشہ ہمت کے ساتھ مشکلات کا سامنا کرنا چاہیے۔ اگر آپ کو صورتحال سے نمٹنے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا ہے، تو آپ فوری طور پر خودکشی کی روک تھام کی ہیلپ لائن پر کال کر سکتے ہیں: 18002333330۔ یاد رکھیں، زندگی کسی بھی چیز سے زیادہ قیمتی ہے۔ اگر آپ تناؤ محسوس کر رہے ہیں تو خاندان اور دوستوں سے بات کریں۔

یہ بھی پڑھیں: