ETV Bharat / state

شہر قاضی میرٹھ تنازعہ ختم، زین السالکین ہوں گے قاضیٔ شہر - MEERUT SHAHAR QAZI

میرٹھ میں دس مارچ سے شہر قاضی کے عہدے کو لےکر چلا آرہا تنازعہ ختم ہوگیا ہے۔ زین السالکین ہی میرٹھ شہر قاضی رہیں گے۔

میرٹھ قاضی تنازعہ ختم
میرٹھ قاضی تنازعہ ختم (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : March 25, 2025 at 7:50 PM IST

4 Min Read

میرٹھ، اتر پردیش (وسیم احمد): بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں شہر قاضی کے عہدے کو لے کر جاری تنازع اتوار کو ختم ہو گیا۔ دو خیموں میں بٹے شہر کے علماء کے درمیان معاہدے کے بعد شہر قاضی کے عہدے کے لیے ڈاکٹر زین السالکین صدیقی کے نام پر اتفاق ہو گیا ہے۔ قاری شفیق الرحمٰن قاسمی نے ان کے سر پر ہاتھ رکھا اور کہا کہ میں سالکین کے ساتھ بیٹے جیسا سلوک کروں گا۔ ساتھ ہی سالکین نے یہ بھی کہا کہ قاری شفیق الرحمٰن پہلے کی طرح شہر کے مسلمانوں کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔

کیا ہے پورا معاملہ

دراصل ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں گزشتہ دس مارچ کو شہر قاضی پروفیسر زین الساجدین کے انتقال کے بعد قاضیٔ شہر کے عہدے کو لے کر شہر کے علماء کرام دو خیموں میں بٹتے نظر آرہے تھے۔ ایک طرف جہاں شہر قاضی کے عہدے پر شہر قاضی کے بیٹے زین السالکین کو قاضیٔ شہر کے لیے دستار بندی کر دی گئی تھی، وہیں دوسری جانب شاہی جامع مسجد میں خطیب قاری شفیق الرحمان کو بھی کچھ مسلمانوں نے دستار بندی کرکے ان کو شہر قاضی مان لیا۔ اسی تنازعہ کے چلتے گزشتہ جمعہ کی نماز کے دوران کچھ لوگوں نے قاری شفیق الرحمان کو جامع مسجد میں خطاب کے لیے مائیک نہیں دیا اور ان کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

شہر قاضی میرٹھ تنازعہ ختم (ETV Bharat)
ETV Bharat
قاری شفیق الرحمٰن قاسمی قاضی شہر کے ساتھ اجلاس (ETV Bharat)
ETV Bharat
قاری شفیق الرحمٰن قاسمی قاضی شہر کے سر پر ہاتھ رکھتے ہوئے (ETV Bharat)

کلکٹریٹ میں میمورنڈم کے لیے مظاہرہ کا ارادہ تھا

ہفتے کے روز لوگوں نے اس کیس میں قاری شفیق الرحمان قاسمی کی حمایت میں مظاہرہ کیا تھا۔ وہ کلکٹریٹ میں میمورنڈم دینے جا رہے تھے، لیکن انہیں جانے کی اجازت نہیں دی گئی اور میمورنڈم وہیں لے لیا گیا۔ جس کے بعد قاری شفیق الرحمان کے ساتھ بدتمیزی کا الزام لگا کر ملزمین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ اسی درمیان سماج وادی پارٹی کے سابق وزیر حاجی اسرار سیفی نے بھی دونوں فریقین کے درمیان پنپ رہے تنازعہ کو جلد ختم کیے جانے کی بات کہی تھی۔

قاضی شہر کے ساتھ حامی (ETV Bharat)

کمیونٹی کی حفاظت کے لیے پیہم کوشش

اس سلسلے میں گزشتہ پیر کے روز میرٹھ میں ویسٹ اینڈ روڈ پر واقع مصطفیٰ کیسل ویو میں علماء کرام اور مسلم کمیونٹی کے ذمہ داران کی اہم میٹنگ ہوئی۔ جس میں قاری شفیق الرحمٰن نے کہا کہ ڈاکٹر سالکین شہر کے قاضی ہیں اور پہلے کی طرح اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔ ڈاکٹر سالکین نے یہ بھی کہا کہ وہ قاری شفیق الرحمٰن کو وہی اہمیت دیں گے جو ان کے والد کے دور میں دی گئی تھی۔ پہلے کی طرح قاری جمعہ اور عیدین کی نماز سے پہلے تقریر بھی کریں گے۔

ETV Bharat
قاری شفیق الرحمٰن قاسمی گاڑی میں بیٹھتے ہوئے (ETV Bharat)
ETV Bharat
قاری شفیق الرحمٰن قاسمی (ETV Bharat)
ETV Bharat
قاری شفیق الرحمٰن قاسمی سکیوریٹی میں آتے ہوئے (ETV Bharat)
قاری شفیق الرحمٰن قاسمی کا کہنا ہے کہ علمائے کرام کی درخواست پر غور و فکر کرنے کے بعد باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر مسلمانوں کو کسی بھی تنازع سے بچانے کا معاہدہ کیا گیا ہے۔ کمیونٹی کی حفاظت کے لیے میں ہر جگہ اور ہر موقع پر ڈاکٹر سالکین صدیقی کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔ ڈاکٹر سالکین میرے بچے کی طرح ہیں۔ ڈاکٹر سالکین صدیقی کا کہنا ہے کہ قاری شفیق الرحمٰن قاسمی میرے بزرگ اور والد کے متبادل ہیں۔ علمائے کرام کو میں اپنی سرپرستی میں لے کر عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا۔ مسلم معاشرے کے ذمہ داروں کی میٹنگ میں دونوں فریقین کی جانب سے اتفاق رائے ظاہر کرتے ہوئے سند کے طور پر دستخط کیے گئے۔ تاکہ کسی بھی طرح کا تنازعہ نہ پیدا ہو۔

یہ بھی پڑھیں:

  1. قاضی پروفیسر زین الساجدین نے ہمیشہ امن و امان کے لیے کوشش کی
  2. 'پروفیسر قاضی زین الساجدین کا انتقال قوم کے لئے بہت بڑا خسارہ'، شہر میں غم کا ماحول
  3. میرٹھ میں بیک وقت دو دو شہر قاضی! قاری شفیق الرحمان اور زین السالکین کی دعویداری پر زبردست ہنگامہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.