ETV Bharat / state

بیوی کو عشق ہو گیا، شوہر نے خود ہی اسے بوائے فرینڈ کے حوالے کر دیا، مندر میں کرائی شادی - WIFES SECOND MARRIAGE

سنت کبیر نگر میں ایک خاتون نے اپنے دو بچے چھوڑ کر بوائے فرینڈ سے شادی کر لی، شوہر نے بیوی کو عاشق کے حوالےکیا۔

بیوی کو عشق ہو گیا، شوہر نے خود ہی اسے بوائے فرینڈ کے حوالے کر دیا، مندر میں کرائی شادی
بیوی کو عشق ہو گیا، شوہر نے خود ہی اسے بوائے فرینڈ کے حوالے کر دیا، مندر میں کرائی شادی (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : March 26, 2025 at 12:01 PM IST

3 Min Read

سنت کبیر نگر: ہیڈ لائن پڑھ کر آپ کو کہانی تھوڑی فلمی تو لگی ہوگی، کہیں آپ کے ذہن میں سلمان خان۔ایشوریہ رائے کی بلاک بسٹر ہم دل دے چکے صنم کی یاد تازہ ہو گئی ہوگی۔ لیکن اس فلم کا کائمیکس تھوڑا مختلف ہے۔ اس کہانی میں بیوی اپنے شوہر کے پاس واپس نہیں آتی بلکہ اپنے بواے فرینڈ سے شادی کر لیتی ہے۔

اتر پردیش کے سنت کبیر نگر کی یہ کہانی تھوڑی الگ اور دلچسپ ہے۔ اس کہانی میں شادی شدہ زندگی خوش اسلوبی سے گزری ہے اور بچے بھی پیدا ہوئے ہیں۔

سنت کبیر نگر میں یہ کہانی سرخیوں میں ہے۔ ایک شوہر نے اپنی بیوی کی شادی اُس کے عاشق سے کروا دی۔ پہلے شوہر نے بیوی کے ساتھ عدالت سے ایک نوٹری بنوائی اور اس کے بعد مندر میں بیوی کی شادی اس کے عاشق سے کروا دی۔ اس مہربان شوہر کا پورے ضلع میں چرچا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ خاتون کے دو بچے بھی ہیں۔ تاہم شوہر بچوں کو سپنے پاس رکھنے اور پرورش کرنے کے لیے تیار ہے۔

شادی سال 2017 میں ہوئی تھی:

درحقیقت دھنگھٹا تھانہ علاقے کے کٹار جوٹ گاؤں کے کالو کے بیٹے ببلو کی شادی سال 2017 میں گورکھپور ضلع کے بیلگھاٹ تھانہ علاقے کے بھولانچک گاؤں کے رہنے والے تولی رام کی بیٹی رادھیکا سے ہوئی تھی۔ دونوں میاں بیوی اپنی زندگی خوش اسلوبی سے گزار رہے تھے۔ شادی کے آٹھ سال کے دوران ان کے دو بچے بھی ہوئے۔ بڑا بچہ سات سالہ آرین اور چھوٹی بیٹی دو سالہ شیوانی ہے۔ ببلو اکثر اپنی روزی کمانے کے لیے گھر سے باہر رہتا تھا۔

بیوی کو اس کے عاشق کے سپرد کر دیا:

دونوں کی زندگی میں ایک اہم لمحہ اس قت آیا جب ببلو گاؤں سے باہر رہنے لگا اور اس کی بیوی رادھیکا کا اسی گاؤں کے ایک نوجوان، وکاس سے عشق ہوگیا۔ جب ببلو کو اس بات کا علم ہوا تو اس وہ بہت پریشان ہوا، لیکن اپنے جذبات کو قابو میں رکھا۔ ببلو سوچتا رہا کہ آخر اس کہانی کو وہ کس طرح اختتام تک پہنچاے۔ آخر کار اس نے اپنی بیوی کو شادی کے بندھن سے آزاد کرنے کا ارادہ کر لیا۔ ببلو نے اپنی بیوی سے اس معاملے میں بات کی اور اسے اس بات پر راضی کر لیا کہ وہ اسے چھوڑ کر اپنے عاشق وکاس کا ہاتھ تھام لے۔ رادھیکا مان گئی، وکاس نے ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے اپنی بیوی کو اپنے ساتھ تحصیل دھنگھٹہ لے گیا، نوٹری بنوایا اور بیوی کو اس کے عاشق کے حوالے کر دیا۔ اس کے بعد دونوں فریق دھنگھٹا کے دنی ناتھ شیو مندر پہنچے اور شادی کر لی۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.