اعظم خان کو 23 ماہ بعد جیل سے ملی 'آزادی'۔۔کیا بی ایس پی میں ہوں گے شامل؟ جانیں کیا جواب دیا
اکھلیش یادو کے "حکومت بنانے کے بعد مقدمات واپس لینے کے بیان پر، اعظم خان نے کہا، "میں کیا کہہ سکتا ہوں؟

Published : September 23, 2025 at 5:15 PM IST
لکھنؤ: سماج وادی پارٹی لیڈر اعظم خان منگل کو دوپہر 12 بجے کے قریب جیل سے باہر آے۔ تقریباً 23 ماہ بعد اعظم خان جیل سے رہا ہوئے اور تازہ ہوا میں سانس لی۔ اعظم خان جیل کے اندر سے اپنی گاڑی میں اپنے حامیوں کو ہاتھ دکھاتے ہوئے جیل سے روانہ ہوئے۔ سیتا پور جیل سے ان کی رہائی اصل میں صبح 9 بجے مقرر تھی تاہم ایک مقدمے میں جرمانہ ادا نہ کرنے کی وجہ سے اعظم خان کی رہائی میں تاخیر ہوئی۔ رام پور کی عدالت میں جرمانہ کی ادائیگی کے بعد سیتا پور جیل کو اطلاع دی گئی۔ اعظم خان بالآخر جیل سے رہا ہو گئے۔ خان اکتوبر 2023 سے سیتا پور جیل میں قید تھے۔
اعظم کے وکیل زبیر احمد خان نے کہا کہ اعظم خان تقریباً دو سال قبل سیتا پور جیل میں تھے۔ اعظم خان نے سماج وادی پارٹی کی حکومت میں کئی اہم قلمدان سنبھالے۔ 1989 میں، وہ اتر پردیش حکومت میں کابینہ کے وزیر بن گئے، انہوں نے لیبر، ایمپلائمنٹ، مسلم وقف، اور حج جیسے محکموں کو سنبھالا۔
#WATCH | Shahjahanpur, UP: After being released from Sitapur jail, SP leader Azam Khan says, " thanks to everyone. my blessings to all (who supported him)."
— ANI (@ANI) September 23, 2025
on speculations of him joining bsp, he says, "this can be explained only by those who are making the speculations...i did… pic.twitter.com/PCtcYSV5AB
بی ایس پی میں شامل ہونے کے سوال پر اعظم خان نے کیا کہا؟
سیتا پور جیل سے رہا ہونے کے بعد ایس پی لیڈر اعظم خان نے کہا، "آپ سب کا بہت بہت شکریہ۔ جنہوں نے میرا ساتھ دیا ان کے لیے بہت سی دعائیں۔" بی ایس پی میں شامل ہونے کے سوال پر اعظم نے کہا، "جو قیاس آرائیاں کر رہے ہیں وہ ہی بتا سکتے ہیں۔ میں جیل میں کسی سے نہیں ملا۔ مجھے فون کال کرنے کی اجازت نہیں تھی۔" اس لیے میں پانچ سال تک باہری دنیا سے بالکل دور رہا۔
#WATCH | Shahjahanpur, UP: On a question of vendetta politics, after being released from Sitapur jail, SP leader Azam Khan says, " vendetta comes into play only if i caused someone some harm. i have behaved well, even with my enemies. nobody can claim that i did an injustice to… pic.twitter.com/esc1cadzrk
— ANI (@ANI) September 23, 2025
ایس پی کی حکومت بننے پر اعظم خان کے خلاف درج تمام مقدمات واپس لے لیں گے: اکھلیش یادو
اعظم خان کی رہائی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے کہا، "آج ہم سب کے لیے بہت خوشی کا دن ہے کہ اعظم صاحب جیل سے باہر آئے ہیں۔ جیسے ہی سماج وادی پارٹی کی حکومت بنے گی، اعظم خان کے خلاف درج تمام مقدمات واپس لے لیے جائیں گے۔ اعظم خان ایس پی کے بانی رہے ہیں اور ان کا اہم کردار رہا ہے۔"
اکھلیش یادو کے "حکومت بنانے کے بعد مقدمات واپس لینے کے بیان پر، اعظم خان نے کہا، "میں کیا کہہ سکتا ہوں؟
#WATCH | Shahjahanpur, UP: After being released from Sitapur jail, SP leader Azam Khan says, " patta patta boota boota haal hamara jaane hai."
— ANI (@ANI) September 23, 2025
regarding speculation about him joining the bsp, he says, "i can't say anything on this..."
he further says, "i will get treatment, work… pic.twitter.com/hc59suEgye
اعظم خان نے اتر پردیش قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ 2003 سے 2007 تک کابینہ کے وزیر کے طور پر، انہوں نے پارلیمانی امور، شہری ترقی، پانی کی فراہمی، شہری روزگار، اور غربت کے خاتمے کے محکموں کی نگرانی کی۔ 2012 میں اکھلیش یادو کی حکومت کے دوران اعظم خان شہری ترقی سمیت کئی اہم محکموں کے وزیر بنے۔
یہ بھی پڑھیں:

