ETV Bharat / state

کرنل صوفیہ قریشی کے خلاف متنازعہ ریمارکس: مدھیہ پردیش ڈی جی پی نے تین رکنی ایس آئی ٹی تشکیل دی

دو رکنی بنچ نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’وجے شاہ کی جانب سے معافی مانگنا قانونی کارروائی سے بچنے کی کوشش ہے۔

کرنل صوفیہ قریشی کے خلاف متنازعہ ریمارکس: مدھیہ پردیش ڈی جی پی نے تین رکنی ایس آئی ٹی تشکیل دی
کرنل صوفیہ قریشی کے خلاف متنازعہ ریمارکس: مدھیہ پردیش ڈی جی پی نے تین رکنی ایس آئی ٹی تشکیل دی (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 20, 2025 at 1:37 PM IST

3 Min Read
Choose ETV Bharat

بھوپال: پیر کو سپریم کورٹ کے حکم کے بعد، مدھیہ پردیش کے ڈی جی پی کیلاش مکوانا نے ریاستی وزیر وجے شرما کے کرنل صوفیہ قریشی پر متنازعہ تبصرہ کی تحقیقات کے لیے تین رکنی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی اور 28 مئی تک رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔ ایس آئی ٹی ٹیم میں ساگر زون کے آئی جی پرمود ورما، ایس اے ایف کے ڈی آئی جی کلیان چکرورتی اور ڈنڈوری ایس پی واہنی سنگھ شامل ہیں۔

جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس این کوتیشور سنگھ کی بنچ نے حیرت کا اظہار کیا کہ کیا وزیر کی طرف سے معافی مانگنا "مگرمچھ کے آنسو اور قانونی کارروائی سے بچنے کی کوشش‘‘ ہے۔ بنچ نے سخت تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "آپ کے بیان سے پوری قوم شرمندہ ہے۔ یہ کس قسم کی معافی تھی؟ آپ کو اپنی غلطی تسلیم کرکے معافی مانگنی چاہیے تھی، لیکن آپ کہتے ہیں کہ اگر آپ نے یہ کہا ہے اور وہ… تو میں معافی چاہتا ہوں۔ معافی مانگنے کا یہ طریقہ نہیں ہے۔ آپ نے جس طرح کے گھٹیا تبصرے کیے، آپ کو شرم آنی چاہیے،"

واضح رہے کہ وجے شاہ نے ایک عوامی پروگرام کے دوران تقریر کرتے ہوئے آپریشن سندور سے متعلق متنازعہ ریمارکس کئے تھے اور فوجی کرنل صوفیہ قریشی سے متعلق انتہائی نازیبا تبصرہ کرتے ہوئے انہیں ’دہشت گردوں کی بہن‘ قرار دیا تھا۔

بنچ نے پوچھا کہ وزیر کو مخلصانہ کوشش کرنے سے کس چیز نے روکا؟ "ہمیں آپ کی معافی کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ قانون کے مطابق اس سے کیسے نمٹا جائے"۔ بنچ نے ریاستی حکومت سے یہ بھی دریافت کیا کہ اس معاملے میں اب تک کیا کارروائی کی گئی ہے، اور پولیس کی جانب سے کیا تحقیقات کی گئیں۔

قبل ازیں مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے حکم کے بعد وزیر کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ ہائی کورٹ نے شاہ کو کرنل قریشی کے خلاف "مضحکہ خیز" ریمارکس کرنے سرزنش کی اور پولیس کو حکم دیا تھا کہ د’شمنی اور نفرت کو فروغ دینے‘ سے متعلق دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی جائے۔ شدید مذمت کے بعد شاہ نے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اپنی بہن سے زیادہ کرنل قریشی کی عزت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرنل صوفیہ قریشی پر تبصرہ معاملہ: مدھیہ پردیش کے وزیر شاہ کی مشکلات میں اضافہ، این ایچ آر سی میں مقدمہ درج - VIJAY SHAH CONTROVERSIAL REMARK

کانگریس نے پیر کے روز شاہ کے استعفیٰ کے اپنے مطالبے کو دہرایا اور کہا کہ موہن یادو حکومت نے شاہ کو بچانے کے لیے جو بھی رویہ اختیار کیا وہ ناکام ہوگیا۔ مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر جیتو پٹواری نے کہا کہ ’’یہ فیصلہ واضح کرتا ہے کہ طاقت کا گھمنڈ اور آمرانہ رویہ قانون اور آئین کے سامنے نہیں ٹھہر سکتا‘‘۔ انہوں نے الزام لگایا کہ شاہ کے گھٹیا ریمارکس ’’بھارتیہ جنتا پارٹی کے کردار اور چہرے‘‘ پر سنگین سوالات اٹھاتے ہیں۔