ETV Bharat / state

'ہم ہندو ہیں ہندی نہیں'، سی ایم اسٹالن کے بعد راج ٹھاکرے نے تین زبانوں کے فارمولے کی مخالفت کی - RAJ THACKERAY OPPOSES HINDI

مہاراشٹر نو نرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے پہلی سے پانچویں جماعت تک ہندی کو لازمی کرنے کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

راج ٹھاکرے
راج ٹھاکرے (فائل فوٹو)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : April 17, 2025 at 8:53 PM IST

3 Min Read

ممبئی: مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) نے مہاراشٹر کے اسکولوں میں ہندی زبان کو لازمی کرنے کے حکومت کے فیصلے کی سخت مخالفت کی ہے۔ اس بارے میں ایم این ایس کے سربراہ راج ٹھاکرے نے کہا کہ ہم ہندو ہیں، ہندی نہیں۔ حکومت احتجاج اور تصادم سے بچنے کے لیے فوری طور پر حکم واپس لے۔

انہوں نے کہا کہ زبان کی بنیاد پر صوبائی تشکیل کے اصول کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ ایم این ایس کے صدر راج ٹھاکرے نے ریاستی اسکولوں میں ہندی زبان کو لازمی کرنے کے فیصلے کی سخت مخالفت کی اور کہا کہ مہاراشٹر نونرمان سینا ہندی زبان کو لازمی سیکھنے کو برداشت نہیں کرے گی۔

حکومت سے فیصلہ واپس لینے کی اپیل

راج ٹھاکرے نے مزید کہا کہ اگر اس حوالے سے کسی قسم کا تنازعہ پیدا ہوتا ہے تو اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے حکومت سے اس فیصلے کو واپس لینے کی اپیل بھی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت ہر جگہ 'ہندی' مسلط کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ہم اسے اس ریاست میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

'ہندی قومی زبان نہیں'

ایم این ایس سربراہ نے کہا کہ ہندی قومی زبان نہیں ہے بلکہ دوسری زبانوں کی طرح ریاستی زبان ہے۔ مہاراشٹر میں پہلی کلاس سے کیوں پڑھایا جائے؟ سہ لسانی فارمولے کو صرف حکومتی معاملات تک محدود رکھیں۔ اس کو تعلیم میں نہ لائیں۔ مہاراشٹر پر دوسری ریاستوں کی زبانیں کیوں مسلط کی جا رہی ہیں؟ آپ کو بتاتے چلیں کہ ریاستی اسکول نصاب منصوبہ 2024 کے مطابق مہاراشٹر میں پہلی جماعت سے ہندی کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ایم کے اسٹالن نے بھی احتجاج کیا

قابل ذکر ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب حکومت کی تین زبانوں کی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہو۔ اس سے قبل تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے بھی اس کی مذمت کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہم نے مضبوطی سے کہا ہے کہ تمل ناڈو حکومت کسی بھی وجہ سے تین زبانوں کی پالیسی کو قبول نہیں کرے گی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بھلے ہی وہ (بی جے پی) ہمیں یہ دھمکی دیں کہ اگر ہم ہندی نہیں مانیں گے تو ہم پیسے نہیں دیں گے، میں نے ویروداچلم میں منعقدہ تقریب کے اسٹیج پر اپنے وعدے کو مضبوطی سے دہرایا، جہاں ہزاروں اساتذہ اکٹھے ہوئے تھے، کہ ہم کوئی پیسہ نہیں لیں گے اور ہم مادری زبان کی حفاظت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.