#WATCH | Rape-murder of a PG trainee woman doctor in Kolkata | Principal of RG Kar Medical College & Hospital, Prof. (Dr.) Sandip Ghosh resigns from his post.
— ANI (@ANI) August 12, 2024
He says, " ...i am getting defamed on social media...the deceased doctor was like my daughter. as a parent, i resign...i… pic.twitter.com/YnkSqR6f1d
کولکاتا: آر جی کار میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کے پرنسپل و پروفیسر سندیپ گھوش نے اس ماہ کے شروع میں انسٹی ٹیوٹ میں ایک پی جی ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی لاش برآمد ہوئی تھی اس کے خلاف جونیئر ڈاکٹروں کے زبردست احتجاج کے بعد پیر کی صبح استعفیٰ دے دیا۔
پروفیسر گھوش نے کہاکہ سوشل میڈیا پر میری بدنامی ہو رہی ہے۔سوشل میڈیا پر مجھے ہدف بنایا جا رہا ہے۔متوفی ڈاکٹر میری بیٹی کی طرح تھی۔ ایک والدین کی حیثیت سے میں استعفیٰ دیتا ہوں۔مجھے یہ پسند نہیں کہ مستقبل میں کسی کے ساتھ ایسا ہو۔
اس سے قبل اتوار کو مغربی بنگال کے محکمہ صحت نے آر جی کار کالج کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور وائس پرنسپل سنجے بشستہ کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا اور ان کی جگہ پروفیسر ڈاکٹر بلبل مکوپادھیائے کو مقرر کیا۔
غور طلب ہے کہ خاتون ڈاکٹر کی لاش گزشتہ روز جمعہ کو شمالی کولکاتا میں واقع آر جی کار میڈیکل کالج کے سیمینار ہال میں ملی تھی۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں خاتون ڈاکٹر کے جنسی استحصال کے بعد بہیمانہ قتل کا انکشاف ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چندولی: نوعمر لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ، احتجاج کرنے پر ساتھی نوجوان کو درخت سے باندھ دیا
پولیس نے اس معاملے میں ایک سویک والنٹئیر کو گرفتار کیا ہے۔پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔اس واقعے کے بعد جونئیر ڈاکڑز نے احتجاج شروع کر دیا ہے جو اب تک جاری ہے۔