کولکاتا: ہندوستان کے پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں ملازمت میں کوٹہ سسٹم کے خلاف شروع ہونے والی تحریک اب سنگین شکل اختیار کرچکی ہے۔ طلبا و عوامی احتجاج کے باعث شیخ حسینہ کو ملک چھوڑ کر ہندوستان میں پناہ لینا پڑا ہے۔
شیخ حسینہ کی حکومے کا خصہ تمام ہونے کے باوجود بنگلہ دیش میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔بنگلہ دیش میں جاری عوامی تحریک کے باعث اب تک سینکڑوں لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
توڑ پھوڑ اور آتش زنی کا سلسلہ جاری ہے۔ عوامی لیگ کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔بنگلہ دیش کی موجودہ صورتحال پر وہاں کے باشندے مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے آئی ٹی وی بھارت سے اپنے خدشات کا اظہار کیا۔
بنگلہ دیش کی عوام کا کہنا ہے کہ وہ امن چاہتے ہیں۔بنگلہ دیش کو ترقی کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔آج جو کچھ بھی بنگلہ دیش میں ہو رہا ہے یہ افسوسناک ہے۔ہمارے پاس اپنے درد کو بیان کرنے کے لئے الفاظ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش: سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء رہا، صدر نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی، انتخابات کا راستہ صاف
انہوں نے کہاکہ دن بہت مشکل سے گزر رہا ہے۔ہمارے ملک میں کیا ہو رہا ہے، چاروں طرف دہشت کا ماحول ہے، بچے اسکول جانے سے ڈرتے ہیں، آج اسکول کھلے ہیں۔ لیکن کوئی بھی والدین اپنے بچوں کو اسکول نہیں بھیج رہے ہیں۔عام لوگوں کا ایک ہی سوال ہے ملک میں امن و امان کی فضا کب واپس لوٹے گی۔