ETV Bharat / state

دس سالہ بچی کے اغوا اور ریپ معاملے میں ملزم کو 'مرتے دم تک قید' کی سزا، کیرالہ کی عدالت کا فیصلہ

گھر میں سوئی ہوئی لڑکی کے اغوا اور ریپ معاملے میں پوکسو کورٹ نے ملزم کو موت تک جیل میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر (Photo: IANS)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : August 25, 2025 at 5:24 PM IST

3 Min Read
Choose ETV Bharat

کاسرگوڈ: کیرالہ کے پڈنکڑ میں اپنے گھر میں سوئی ہوئی 10 سالہ بچی کے اغوا اور عصمت دری معاملے میں پوکسو عدالت نے ملزم کو دوہری عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ ملزم کو مرتے دم تک جیل میں ہی رہنا ہو گا۔ اسی کے ساتھ لڑکی سے چھینی ہوئی بالیاں فروخت کرنے میں مدد کرنے والی ملزم کی بہن کو قید اور ایک ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

کم سزا کی درخواست

عدالت نے سنیچر کو ملزم کو قصوروار قرار دیتے ہوئے فیصلہ پیر 25 اگست کو سنانے کی تاریخ طے کی تھی۔ پہلے ملزم کے وکیل نے کم سزا کی استدعا کی۔ ملزم کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ قصوروار شخص کی والدہ بوڑھی ہیں، نیز مجرم شادی شدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی حال ہی میں شادی ہوئی ہے اور اس کی عمر صرف 21 سال ہے۔ لہٰذا سزا میں نرمی کا خیال رکھا جانا چاہیے۔

استغاثہ کے وکیل اے گنگادھرن نے دلیل دی کہ قصوروار کے ساتھ عادی مجرم سمجھا جانا چاہیے اور کیس کو شاذ و نادر کے زمرے میں رکھا جانا چاہیے۔

300 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ

لڑکی کو 15 مئی سنہ 2024 کو اغوا کیا گیا، اس کی عصمت دری کی گئی اور اس کی بالیاں نوچ لی گئیں۔ پولیس نے واقعے کے 39 دن بعد عدالت میں 300 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ پیش کی۔ چارج شیٹ میں 67 گواہوں کے بیانات اور 42 سائنسی ثبوت شامل تھے۔ پولیس نے نابالغ کے اغوا اور ریپ اور گھر میں گھس کر سزائے موت والے جرائم کے الزامات عائد کیے تھے۔

واقعے کی تفصیل

واقعے کے روز ملزم صبح تین بجے کے قریب متاثرہ کے گھر میں داخل ہوا۔ اس وقت لڑکی کے دادا گائے کو دودھ دوہنے گئے ہوئے تھے۔ استغاثہ کا الزام ہے کہ وہ مین گیٹ سے گھر میں داخل ہوا، لڑکی کو اٹھا کر آدھا کلومیٹر دور ایک کھیت میں لے گیا اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ زیادتی کے بعد ملزم متاثرہ کان کی بالیاں اتار کر لڑکی کو کھیت میں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ خوفزدہ لڑکی نے گھر پہنچ کر واقعے کی اطلاع دی۔

لڑکی کی سونے کی بالیاں بیچ کر جو رقم ملی، ان پیسوں سے ملزم مہاراشٹر، بنگلورو اور آندھرا پردیش گیا۔ ملزم کو اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نے واقعے کے نویں روز گرفتار کر لیا۔ ملزمان پر تعزیرات ہند کی دفعہ 449، 366، 394، 506، 342، 376 اور پوکسو کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

تلنگانہ: عصمت دری اور قتل کیس میں ملزم کو سزائے موت، خصوصی پوکسو عدالت کا فیصلہ

عدالت نے سنائی عمر قید کی سزا، باپ کو کردیا تھا قتل

باپ سے جھگڑے کا بدلہ لینے کے لیے دو بھائیوں نے نوجوان کو دن دیہاڑے قتل کر دیا، دونوں کو عمر قید کی سزا