ETV Bharat / state

چودہ سال کی پرانی قسم پوری! رامپال کشیپ کون ہیں جنہیں پی ایم مودی نے خود جوتا پہنایا، کیا ہے کہانی؟ - MODI GIFTS SHOES TO SUPPORTER

یمنا نگر میں پی ایم مودی نے اپنے ایک مداح رامپال کشیپ کو نئے جوتے دیے۔

پی ایم مودی نے رامپال کشیپ کو بلا کر خود انہیں جوتے پہنائے
پی ایم مودی نے رامپال کشیپ کو بلا کر خود انہیں جوتے پہنائے (PM Modi@X))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : April 14, 2025 at 9:20 PM IST

3 Min Read

یمنا نگر: وزیر اعظم نریندر مودی آج ہریانہ کے حصار اور یمنا نگر کے دورے پر تھے۔ جہاں انہوں نے حصار ہوائی اڈے کا افتتاح کیا اور یمنا نگر کے تھرمل پاور کے تیسرے یونٹ کا سنگ بنیاد رکھا، وہیں ایک ایسا واقعہ دیکھنے میں آیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔ پی ایم مودی نے ہریانہ کے کیتھل ضلع کے رہنے والے اپنے ایک حامی رامپال کشیپ کو نہ صرف نئے جوتے تحفے میں دیے، بلکہ انہیں خود اپنے ہاتھوں سے پہنایا۔ اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ یہ ویڈیو خود پی ایم مودی نے اپنے سوشل اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا۔

رامپال کشیپ کون ہے

رامپال کشیپ ہریانہ کے کیتھل ضلع کا رہنے والا پی ایم مودی کا ایک کٹر سپورٹر بتایا جا رہا ہے۔ پی ایم مودی کے ٹویٹ اور میڈیا کے مطابق اس نے 14 سال قبل اس بات کی قسم کھائی تھی کہ وہ اس وقت تک جوتے اور چپل نہیں پہنے گا جب تک کہ مودی وزیر اعظم نہیں بن جاتے اور وہ خود ان سے مل نہیں لیتا۔ اس پر آج پی ایم مودی نے ان سے ملاقات کی اور انہیں اپنے ہاتھوں سے جوتے پہنائے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وہ مبینہ طور پر پچھلے 14 برسوں سے ننگے پاؤں چل رہا تھا اور اب 14 سال بعد اس کی قسم پوری ہوئی۔ پی ایم مودی نے اس سے ملاقات کی اور پوچھا، ارے بھائی آپ نے ایسا کیوں کیا؟ تاہم، جوتے پہننے میں ان کی مدد کرتے ہوئے پی ایم مودی نے نصیحت بھی کی کہ وہ مستقبل میں ایسی کوئی قسم نہ کھائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی قسمیں کھانے کے بجائے کسی سماجی یا قومی تعمیر کے کام کے لیے عزم کریں۔

خود پی ایم مودی نے ویڈیو پوسٹ کیا

وزیر اعظم نے خود سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر رامپال کشیپ کو جوتے پہناتے ہوئے ویڈیو پوسٹ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ "آج میری ہریانہ کے یمنا نگر میں کیتھل کے رامپال کشیپ سے ملاقات ہوئی، انہوں نے 14 سال پہلے یہ قسم کھا رکھی تھی کہ 'میں اس وقت تک جوتے نہیں پہنوں گا جب تک مودی وزیر اعظم نہیں بن جاتے اور میں ان سے ملاقات نہیں کر لیتا۔' آج مجھے انہیں جوتے پہنانے کا موقع ملا ہے میں ایسے تمام لوگوں کے جذبات کا احترام کرتا ہوں، لیکن میں ان سے گزارش کرتا ہوں کہ ایسی قسمیں کھانے کے بجائے کوئی سماجی یا قومی تعمیر کے کام کرنے کا عہد کریں۔

مزید پڑھیں: اگر وقف اراضی کا صحیح استعمال کیا جاتا تو مسلم نوجوان پنکچر نہ بناتے: وزیراعظم مودی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.