امریلی: گجرات کے امریلی ضلع میں منگل کی سہ پہر ایک نجی ایوی ایشن اکیڈمی کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کے بعد دھماکہ ہوا اور آگ لگ گئی۔ اس واقعے میں ٹرینی پائلٹ انیکیت مہاجن کی موت ہو گئی۔ حادثے کے بعد فائر بریگیڈ کے عملے کی ٹیم مقامی لوگوں کے ساتھ موقعے پر پہنچی اور ریسکیو کا کام شروع کیا۔
#WATCH | Amreli, Gujarat: A pilot died in a training aircraft crash in the Shastri Nagar area. pic.twitter.com/g6GvBE6L6w
— ANI (@ANI) April 22, 2025
طیارہ جل کر راکھ
امریلی کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنجے کھراٹ نے بتایا کہ طیارہ تقریباً 12:30 بجے امریلی شہر کے گریہ روڈ کے پاس ایک رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔ حادثے میں ٹرینی پائلٹ موقعے پر ہی ہلاک ہو گیا۔ پائلٹ طیارے پر اکیلے تھا۔ حادثے میں کوئی اور جانی نقصان نہیں ہوا۔ حادثے کے بعد طیارہ جل کر راکھ ہوگیا۔
تحقیقات کا حکم
خرات نے بتایا کہ طیارہ امریلی ایئرپورٹ سے ٹیک آف کیا تھا۔ شاستری نگر علاقے کے قریب گر کر تباہ ہونے کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی اور وہ آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کی ایوی ایشن اکیڈمی امریلی ہوائی اڈے سے پائلٹ کی تربیت فراہم کرتی ہے۔ ایس پی نے کہا کہ مقامی پولیس نے حادثے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
#WATCH | Amreli, Gujarat: Fire officer HC Gadhvi says, " we received information about a plane crash at around 12:52 pm. the team immediately reached the spot as soon as the information was received. we controlled the fire. the pilot of the plane was seen inside. the pilot was… pic.twitter.com/Uf0WXjyqVp
— ANI (@ANI) April 22, 2025
فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا
فائر آفیسر ایس سی گدھوی نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی چار ٹیمیں شاستری نگر پہنچیں۔ انہوں نے کہا کہ "اگرچہ طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوا، لیکن کوئی اور زخمی نہیں ہوا کیونکہ یہ پہلے ایک درخت سے ٹکرایا اور پھر ایک خالی پلاٹ پر گرکر تباہ ہوگیا۔ ہماری ٹیموں نے آگ پر قابو پالیا۔"
گرمی کی وجہ سے کوئی بھیڑ نہیں تھی
امریلی کے گیریا روڈ علاقے میں عام طور پر کافی بھیڑ رہتی ہے۔ یہ اتفاق تھا کہ گرمی کی وجہ سے حادثے کے وقت کوئی بھیڑ نہیں تھی۔ مقامی نریش بھائی ادھیارو نے ای ٹی وی کو بتایا کہ جب حادثہ ہوا تو ایک زبردست دھماکہ محسوس ہوا ہے۔ گھر کے باہر دیکھا تو جہاز جلتا ہوا نظر آیا۔ انہوں نے کہا کہ اتفاق سے جس علاقے میں طیارہ گر کر تباہ ہوا وہاں ٹریفک نہیں تھی۔
مزید پڑھیں: گجرات میں جنگی طیارہ گر کر تباہ، ایک پائلٹ ہلاک، دوسرے کی حالت تشویشناک
بھارتی فضائیہ کا ایک جنگی اور ایک ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ، عملہ محفوظ