ETV Bharat / state

صحت مند طرز زندگی اپنا کر کینسر سے بچا جاسکتا ہے: راموجی گروپ کے سی ایم ڈی، سی ایچ کیرون - ORAL CANCER AWARENESS RUN

حیدرآباد میں کینسر سے متعلق شعور بیداری مہم کے تحت میراتھن کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہزاروں نوجوانوں نے شرکت کی۔

صحت مند طرز زندگی اپنا کر کینسر سے بچا جاسکتا ہے: راموجی گروپ کے سی ایم ڈی، سی ایچ کیرون
صحت مند طرز زندگی اپنا کر کینسر سے بچا جاسکتا ہے: راموجی گروپ کے سی ایم ڈی، سی ایچ کیرون (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : April 20, 2025 at 10:32 PM IST

3 Min Read

حیدرآباد: تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں گلوبل اورل کینسر ٹرسٹ کی جانب سے اتوار کو کینسر سے متعلق عوام میں شعور بیداری پیدا کرنے کےلئے میراتھن کا انعقاد کیا گیا۔ یہ میراتھن دوڑ کا آغاز حیدرآباد کے ٹی ورکس دفتر سے ہوا اور مائی ہوم بھوجا پر اختتام پذیر ہوئی۔ 2.5 کیلومیٹر، 5 کیلومیٹر اور 10 کیلومیٹر کی دوڑ میں ہزاروں نوجوانوں اور آئی ٹی پروفیشنلز نے پورے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ میراتھن میں 200 ڈاکٹرز بھی شامل تھے۔

میراتھن ایونٹ کے مہمان خصوصی راموجی گروپ کے سی ایم ڈی سی ایچ کیررن، مائی ہوم گروپس کے سربراہ رامیشور راؤ، یشودا ہاسپٹلس کے چیئرمین ڈاکٹر سریندر راؤ اور ایم این آر گروپس کے چیئرمین روی ورما تھے۔ اس موقع پر گلوبل اورل کینسر ٹرسٹ کے ارکان ڈاکٹر دلیپ، دیپیکا، پرنیت اور سومیا نے ڈاکٹروں کے مفید مشوروں پر مبنی کتاب 'I Am UnstaPable' کا رسم اجرا کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راموجی گروپ کے سی ایم ڈی سی ایچ کیرون نے کہا کہ تقدیر سے ہونے والا کینسر ہمارے کنٹرول میں نہیں ہے لیکن منہ کے کینسر سے صرف اپنی عادتوں کے ذریعہ بچا جاسکتا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ منشیات، شراب نوشی اور سگریٹ نوشی سے دور رہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند طرز زندگی اپنا کر کینسر سے بچا جاسکتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ انسانیت کی خدمت 'مادھوا سیوا' (خدا کی خدمت) ہے اور سماجی سرگرمیوں کے لیے ان کا تعاون ہمیشہ موجود رہتا ہے۔

سی ایچ کیرون نے کہا کہ اگر کینسر ہماری قسمت میں لکھا ہوا ہے تو یہ ہمارے اختیار میں نہیں ہے لیکن منہ کے کینسر کو اپنی عادات سے روکا جاسکتا ہے۔ اگر آپ اچھی غذا کھاتے ہیں تو آپ کینسر کو دور رکھ سکتے ہیں۔ آج کل نوجوان بہت آسانی سے بری عادتوں کے عادی ہورہے ہیں۔

اس موقع پر مائی ہوم گروپ کے چیئرمین جوپلی رامیشور راؤ نے کہا کہ منہ کے کینسر کے بارے میں لوگوں میں بیداری بڑھانا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے گلوبل اورل کینسر ٹرسٹ کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کینسر کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنے کی کوششوں کو بھی سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: مارگادرسی نے گچی باؤلی میں اپنی 121 ویں برانچ کا افتتاح کیا - MARGADARSI INAUGURATES 121ST BRANCH

اداکار چرنجیوی نے منشیات سے پاک معاشرے کے لیے سب کو مل کر کام کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے کہا کہ کچھ لوگ نشے کی لت کی وجہ سے اپنے خواب کھو رہے ہیں۔ انہوں نے سب سے کہا کہ وہ حکومت کے ساتھ مل کر منشیات پر قابو پانے کے بارے میں آگاہی پیدا کریں اور منشیات کی لت کے خاتمے پر زور دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.