ETV Bharat / state

یمونوتری روٹ پر لینڈ سلائیڈنگ میں دو افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ، ایک زخمی - LANDSLIDE ON YAMUNOTRI ROUTE

مقامی حکام، ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف کے اہلکاروں نے ملبے تلے دبے افراد کو تلاش کرنے بچاؤ آپریشن شروع کردیا۔

یمونوتری روٹ پر لینڈ سلائیڈنگ میں دو افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ، ایک زخمی
یمونوتری روٹ پر لینڈ سلائیڈنگ میں دو افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ، ایک زخمی (PTI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : June 23, 2025 at 8:49 PM IST

1 Min Read

اترکاشی: اتراکھنڈ کے اترکاشی ضلع کے نوکانچی میں یامونوتری راستے میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد ایک شخص زخمی ہوا جبکہ دو دیگر کے ملبے کے نیچے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

حکام نے پیر کو بتایا کہ بارش کے باوجود پیر کی سہ پہر 3 بجے یامونوتری پیدل چلنے والے راستے پر نوکانچی کے قریب ایک پہاڑی اچانک گر گئی۔ پہاڑی کے ملبے تلے کچھ یاتریوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ موقع پر موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک مسافر کو ملبے تلے دبے ہوئے دیکھا گیا۔ سیکورٹی کے پیش نظر، پولیس نے نوکانچی کے قریب پیدل چلنے والوں کی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی ہے اور ایس ڈی آر ایف کے ساتھ یمونوتری پولس ریسکیو کام شروع کرنے کے لیے جائے وقوع کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وائناڈ لینڈ سلائیڈ متاثرین کی مدد کے لیے بنگلور کی تنظیموں کی جانب سے طبی ٹیموں کی روانگی - Wayanad landslide - WAYANAD LANDSLIDE

مقامی حکام کی جانب سے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے فوری ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ گڑھوال کے ڈویژنل کمشنر ونے شنکر پانڈے نے کہا کہ "یمونوتری پیدل چلنے والے راستے پر مٹی کے تودے گرنے کے واقعے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ دو افراد کے ملبے کے نیچے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ جائے وقوع پر ریسکیو کام جاری ہے۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.