ETV Bharat / state

بیجاپور میں نکسلیوں کا خونی کھیل، پانچ لوگوں کو قتل کر دیا - BIJAPUR NAXAL ATTACK

بیجاپور میں نکسلیوں نے پانچ لوگوں کو قتل کر دیا ہے۔ یہ واقعہ پامیڑ اور اسور تھانہ حلقوں میں پیش آیا۔

چھتیس گڑھ میں نکسلیوں کی قتل کی واردات
چھتیس گڑھ میں نکسلیوں کی قتل کی واردات (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 13, 2025 at 9:58 PM IST

2 Min Read

بیجاپور: بیجاپور کے پامیڑ تھانہ اور اسور تھانہ حلقے میں پانچ افراد کو قتل کر دیا گیا۔ نکسلیوں نے 12 مئی کی رات چار لوگوں کو ہلاک کر دیا۔ اس واقعہ کے بعد گاؤں میں دہشت کا ماحول ہے۔ قتل کی یہ وارداتیں ماؤنوازوں نے 12 مئی کی رات 11.30 بجے انجام دیں۔ مارے گئے ایک شخص کا نام موچاکی اشوک ہے۔ وہ تعلیمی سفیر کے طور پر کام کر رہا تھا۔

گاؤں والوں نے کیا کہا

اس علاقے میں ایک ہیڈ ٹیچر اور ایک آنگن واڑی ورکر کو نکسلیوں نے مار ڈالا۔ اس کے علاوہ نکسلیوں نے تعلیمی سفیر کے بھائی کو بھی قتل کر دیا۔ گاؤں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ تمام وارداتیں نکسلیوں نے انجام دیا ہے۔

پامیڑ تھانے حلقے کے ایک مقامی نے بتایا کہ تعلیمی سفیر (شکشادوت) 12 تاریخ کو گھر گھر سروے کے لیے گئے تھے، شام کو واپس آئے اور رات دیر گئے ان کا قتل کر دیا گیا

کن کن لوگوں کا قتل ہوا؟

جن لوگوں کا قتل ہوا ہے ان میں ایجوکیشن ایمبیسڈر موچاکی اشوک، آنگن واڑی کارکن کٹم کوس، ایجوکیشن ایمبیسڈر کے بھائی موچاکی رمیش اور باورچی مڈکم ہڈما شامل ہیں۔ اس سے پہلے 12 مئی کی رات نکسلیوں نے کانگریس کارکن ناگا بھنڈاری کا قتل کر دیا تھا۔ ناگا بھنڈاری عسور علاقہ کا رہنے والے تھے۔

اس سے قبل 19 ستمبر 2024 کو نکسلیوں نے پامڑ تھانہ حلقے کے اسی علاقے میں ایک قتل کیا تھا۔ اسی خاندان کے ایک فرد کو نکسلیوں نے قتل کر دیا تھا۔ اب ایک ہی رات میں مختلف واقعات میں نکسلیوں نے کل پانچ لوگوں کی جان لے لی ہے۔

مزید پڑھیں:

بیجاپور کے کیریگٹہ پہاڑی پر مخالف نکسلی آپریشن، 3 ماؤنواز ہلاک، 100 آئی ای ڈی برآمد

پولیس انکاؤنٹر میں آٹھ نکسلی ہلاک، ایک کروڑ کا انعامی بھی مارا گیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.