ممبئی: ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی ہوائی اڈے سے ایک مسافر کے پاس سے 6 کروڑ تین لاکھ روپے کا سونا برآمد کیا ہے۔ سونا برآمد کرنے کے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ آپ کو جان کر حیرت ہوگی کہ ملزم نے 6 کروڑ روپے کا سونا اپنے جوتوں میں چھپا رکھا تھا۔
عہدیدار نے ہفتہ کو بتایا کہ، ایک فالو اپ کارروائی میں، ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) کے اہلکاروں نے ممبئی ہوائی اڈے پر ایک ممکنہ خریدار کو بھی گرفتار کیا، جو سونے کی اسمگلنگ سنڈیکیٹ کا حصہ تھا۔
مخصوص معلومات کی بنیاد پر، اینٹی اسمگلنگ ایجنسی یعنی انسداد اسمگلنگ ایجنسی کے اہلکاروں نے بنکاک سے آئے ایک مسافر کو چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے پر روک لیا۔
اہلکار نے بتایا کہ تلاشی کے دوران مسافر کے جوتوں سے 6.7 کلو گرام سمگل شدہ سونے کی سلاخیں برآمد ہوئیں جن کی مالیت 6 کروڑ تین لاکھ روپے تھی۔ اہلکار نے مزید بتایا کہ سونا برآمد ہونے کے بعد مسافر کو گرفتار کر لیا گیا۔
اہلکار نے مزید کہا کہ اس سے پوچھ گچھ کے دوران، اسمگل شدہ پیلی دھات کے ایک ممکنہ خریدار کا نام سامنے آیا اور بعد میں اسے بھی گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: