ETV Bharat / state

پنجاب: بھٹنڈہ میں شرپسندوں نے قومی پرچم نذرآتش کردیا، مقدمہ درج - National flag burnt

پنجاب کے بھٹنڈہ میں قومی پرچم نذرآتش کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ ملزمان نے اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔

پنجاب: بھٹنڈہ میں شرپسندوں نے قومی پرچم نذرآتش کردیا، مقدمہ درج
پنجاب: بھٹنڈہ میں شرپسندوں نے قومی پرچم نذرآتش کردیا، مقدمہ درج (ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 5, 2024, 12:28 PM IST

Updated : Oct 5, 2024, 2:19 PM IST

بھٹنڈہ: ملک بھر میں تہواروں کے سیزن کے پیش نظر سیکوریٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں وہیں پنجاب کے بھٹنڈہ میں بھی پولیس کی جانب سے مناسب انتظامات کئے گئے لیکن اس دوران ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ تفصیلات کے مطابق رات دیر گئے بھٹنڈہ کے پوش علاقے بھارت نگر کے ایک چوک پر شرپسند عناصر نے قومی پرچم کو ایک درخت سے باندھ دیا اور پھر اس پر کوئی آتش گیر مادہ چھڑک کر آگ لگا دی۔

قومی پرچم کو نذرآتش کرنے سے پہلے پورے واقعہ کی ویڈیو بنائی گئی اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا گیا۔ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ایک راہگیر نے پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر تھانہ کینٹ اور ڈی ایس پی سٹی 2 سربجیت سنگھ برار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور تفتیش شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں: عشق کے جنون میں سرحد عبور کرنے کی کوشش، پاکستان پہنچنے سے قبل کشمیری شخص گرفتار - MAN MADLY IN LOVE

ڈی ایس پی سربجیت سنگھ برار نے بتایا کہ ایک راہگیر نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ بھارت نگر چوک پر قومی پرچم کو آگ لگا دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شرارتی عناصر نے پہلے ترنگا پرچم پر آتش گیر مادہ چھڑکا اور بعد میں قومی پرچم کو آگ لگا دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔ انہوں نے کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث کسی بھی ملزم کو بخشا نہیں جائے گا۔ نامعلوم ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ فی الحال ملزم پولیس کی گرفت سے باہر ہے۔

Last Updated : Oct 5, 2024, 2:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.