ساوتھ پاور لسٹ۔100 میں مارگدرشی ایم ڈی شیلجا کرن کو نمایاں مقام
مارگدرشی ایم ڈی شیلجا کرن کو ساؤتھ پاور لسٹ -100 میں شامل۔ دبئی میں منعقدہ ساؤتھ انڈیا انٹرنیشنل ویک اینڈ 2025 میں ایوارڈ پیش کیاگیا۔

Published : September 5, 2025 at 4:21 PM IST
حیدرآباد : مارگدرشی ایم ڈی شیلجا کرن کے نام کو ساؤتھ پاور لسٹ-100 میں نمایاں طور پر شامل کیا گیا ہے۔ اس ایوارڈ کے لیے جنوبی ریاستوں سے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے بااثر افراد کا انتخاب کیا گیا ہے۔ تاجر، مشہور فنکار، سماجی کارکن وغیرہ اس ان میں شامل ہیں۔ ساؤتھ پاور لسٹ-100 ’سائیبا‘ SAIBA نے آؤٹ لک انڈیا میگزین کے تعاون سے تیار کی ہے۔ یہ فہرست ساؤتھ انڈیا انٹرنیشنل ویک اینڈ 2025 میں جاری کی گئی، جس کا آغاز جمعرات کی رات دبئی میں ہوا۔
شیلجا کرن نے اس موقع پر منعقدہ ایک پروگرام میں تلنگانہ کے آئی ٹی اور صنعت کے وزیر سریدھر بابو سے ایوارڈ حاصل کیا۔ منتظمین نے اس بات کی تعریف کی کہ ان کی قیادت میں، مارگادرشی چٹ فنڈ بھارت کے سب سے قابل اعتماد مالیاتی اداروں میں سے ایک بن گیا ہے۔ اس موقع پر کلائنٹس کے مفادات کے تحفظ اور مالیاتی شعبے میں اعتماد پیدا کرنے میں شیلجا کرن کی کوششوں کی ستائش کی گئی۔ اس پروگرام میں تلنگانہ کے وزیر محنت وویک وینکٹا سوامی، فلم اسٹار شریا سرن، منچو لکشمی اور دیگر نے شرکت کی۔
اس موقع پر شیلجا کرن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'میں میڈیا ٹائیکون راموجی راؤ کی بہو ہوں، میں نے اپنے شوہر کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ میں شادی کے بعد کام کروں گی۔ یہاں میں ہر عورت کو ایک بات بتانا چاہتی ہوں۔ بیٹی ہو یا بہو، محنت کریں تو بڑی کامیابی حاصل ہوگی۔ آج مارگادرشی کے چار ریاستوں میں 3 لاکھ سے زیادہ کلائنٹ ہیں۔ ہم سالانہ 12 ہزار کروڑ روپئے کا کاروبار کرتے ہیں۔ یہ کامیابی وینکٹیشور سوامی کے آشیرواد کے ساتھ میری ذاتی کوششوں، میرے والدین، سسرال، میرے شوہر اور تین بیٹیوں کے تعاون سے ممکن ہوئی ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’اس اسٹیج پر کھڑے ہونے اور ایوارڈ حاصل کرنے میں ہماری ٹیم کا تعاون بے مثال ہے۔ عظیم کامیابیاں اسی وقت ممکن ہیں جب رہنما موثر انداز میں رہنمائی کریں۔ میں یہ ایوارڈ اپنے کلائنٹس کو وقف کرتی ہوں، جو مشکل حالات میں ہمارے ساتھ کھڑے رہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی سماجی ذمہ داری کے تحت اپنے گروپ کی جانب سے ایک لاکھ پودے لگانے کا پروگرام مکمل کیا ہے۔ یہ میرا پسندیدہ کام ہے‘۔
ایوارڈز حاصل کرنے والوں میں بائیولوجیکل-ای کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ماہیما دتلا اور پورنیما، وی آر ایل گروپ کے ایم ڈی ڈاکٹر آنند شنکیشور، اے وی۔ سواستیک مسالس کے ایم ڈی دوارکاناتھ، نارائنا ودیا سمستھان کے ڈائرکٹر ڈاکٹر سندھورا اور بگ سی کے بانی بالو چودھری و دیگر شامل ہیں۔

