بنگلور : راموجی گروپ آف کمپنیز کا باوقار ادارہ 'مارگادرشی' چِٹس کمپنی کی 124 ویں شاخ کا بنگلور کے جے پی نگر افتتاح عمل میں آیا۔ مارگادرشی چٹس کمپنی کو چِٹ سیکٹر میں سب سے زیادہ بھروسہ مند مانا جاتا ہے۔
'مارگادرشی' چٹس کی نئی شاخ کا افتتاح پی لکشمن راؤ، سربراہ مارگادرشی چٹ فنڈ کرناٹک ریاست اور ڈائریکٹر نے جے پی نگر کے تیسرے بلاک میں کوتھنوردن مین روڈ پر کیا۔ کے وی راما پرساد، کرپاکر نائیڈو، کوشک ناگ سمیت کئی صارفین، جو تین دہائیوں سے مارگادرشی کے سینئر کسٹمرز کے طور پر وابستہ ہیں، اس موقع پر موجود تھے اور نئی برانچ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
پی لکشمن راؤ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ "یہ کرناٹک میں 27 ویں برانچ ہے اور یہ 'مارگادرشی' چِٹس کمپنی کی 124ویں شاخ ہے۔ ہم 2025 کے دوران کرناٹک میں مزید 4 نئی شاخیں کھولنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ایک بنگلور میں، سندھنور میں مارگادرشی چِٹس کی شاخیں کھولیں گے، اس کے علاوہ کالامبرگ علاقہ کے لوگوں کو بھی مارگاہ درشی چِٹس کمپنی کی خدمات فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ "آج، جے پی نگر میں نئی کھولی گئی برانچ نے پہلے ہی 16 کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے، جو کہ بہت اچھی ترقی ہے۔ 'مارگادرشی' چٹ کے صارفین کی تعداد میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔" سینئر گاہک کرپاکر نائیڈو نے کہاکہ "میں 35 سالوں سے مارگادرشی چٹس فنڈ کمپنی سے وابستہ ہوں۔ مارگادرشی بہت مددگار رہی ہے۔ مجھے کبھی کسی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ ہمیں مارگادرشی چٹس پر بے پناہ اعتماد اور بھروسہ ہے۔"
ایک اور سینئر گاہک کوشک ناگ نے کہاکہ "میں گزشتہ 16 سالوں سے 'مارگادرشی' چِٹس سے وابستہ ہوں۔ مارگادرشی نے میری بہن کی شادی اور ولا کی تعمیر میں بہت مدد کی ہے۔ مارگادرشی چِٹس کے پاس گھر کی تعمیر، شادی سمیت بہت سی ضروریات کا حل ہے۔" سینئر بزنس مین کے وی راما پرساد نے کہاکہ "میں گزشتہ 30-40 سالوں سے مارگادرشی چِٹس سے وابستہ ہوں۔ راموجی گروپ آف کمپنیز سے تعلق رکھنے والی مارگادرشی چِٹس جنوبی بھارتی کی تمام ریاستوں میں مشہور ہے۔ مارگادرشی میں ہر لین دین قانونی ہے۔ اگر آپ یہاں چِٹس میں پیسہ لگانا چاہتے ہیں تو بے فکری سے کریں۔"
یہ بھی پڑھیں: چک بالا پورہ میں مارگدرشی چٹ فنڈ کے ایک نئے برانچ کا آغاز - MARGADARSI CHIT FUND
ایک اور گاہک، گوپی ناتھ نے کہاکہ "مارگادرشی چِٹس میں سرمایہ کاری کرنا ایک اچھا بچتی منصوبہ ہے۔ میں نے مارگادرشی میں سرمایہ کاری کی ہے اور اپنی کمائی ہوئی رقم سے جائیداد خریدی۔" کمپنی کے نائب صدر بالارام کرشن، کرناٹک کے جنرل منیجر ننجندایا، جیان نگر برانچ کے سینئر منیجر شیوکمار نائیڈو، باسویشورا نگر برانچ کے سینئر منیجر گووندا راؤ، گاندھی نگر برانچ کے سینئر منیجر ستیہ نارائنا، سینئر افسران وشوناتھ راؤ، وجے کمار برانچ کے سینئر منیجر، وجئے کمار، چیئر منیجر اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ انہوں نے جے پی نگر کے نئے برانچ منیجر وائی لیلا پرساد کو نیک خواہشات کا اظہار کیا۔