ETV Bharat / state

ناندیڑ میں خوفناک حادثہ، ٹریکٹر کنویں میں گرنے سے 8 خواتین ہلاک - TRACTOR FALLS IN WELL

مہاراشٹر کے ناندیڑ میں ایک ٹریکٹر کنویں میں گر گیا۔ اس حادثے میں آٹھ خواتین ورکرز کی موت ہو گئی۔

ناندیڑ میں خوفناک حادثہ، ٹریکٹر کنویں میں گرنے سے 8 خواتین ہلاک
ناندیڑ میں خوفناک حادثہ، ٹریکٹر کنویں میں گرنے سے 8 خواتین ہلاک (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : April 4, 2025 at 4:53 PM IST

2 Min Read

ناندیڑ : مہاراشٹر کے ناندیڑ میں جمعہ کو ایک خوفناک حادثہ پیش آیا۔ کھیتوں میں کام کرنے والے مزدوروں کو لے کر جانے والا ٹریکٹر توازن کھو کر کھلے کنویں میں جا گرا۔ اس حادثے میں کم از کم آٹھ خواتین کی موت ہو گئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب خواتین، ٹریکٹر میں ہلدی لینے بیٹھی تھیں کہ ڈرائیور گاڑی پر سے کنٹرول کھو بیٹھا اور ٹریکٹر کنویں میں جا گرا۔

واقعے کے فوری بعد گاؤں والے موقع پر پہنچے اور دو خواتین اور ایک شخص کو بچا لیا۔ گاؤں والوں نے دعویٰ کیا کہ 10 سے 12 افراد کنویں میں ڈوب گئے، لیکن پولیس ذرائع نے بتایا کہ ڈوبنے سے صرف 8 خواتین کی موت ہوئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ہنگولی اور ناندیڑ پولیس کو فوری طور پر موقع پر روانہ کیا گیا۔ اس کے بعد ریسکیو اور راحت کے کاموں کے لیے جے سی بی اور کرینیں بھی موقع پر تعینات کردی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Ten Death In Govt Hospital اورنگ آباد کے سرکاری اسپتال میں 24 گھنٹے میں دس سے زیادہ مریضوں کی علاج کے دوران موت - ریاست مہاراشٹر کے ناندیڑ

ٹریکٹر مکمل طور پر کنویں میں ڈوب گیا ہے اور ٹریکٹر کا صرف ایک ٹائر نظر آرہا ہے۔ تاہم ٹریکٹر میں سفر کرنے والے افراد کی صحیح تعداد کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ناندیڑ ضلع کے ریزیڈنٹ ڈسٹرکٹ کلکٹر مہیش وڈاتکر بھی موقع پر پہنچ گئے۔ فی الحال کرین کی مدد سے ٹریکٹر ٹرالی کو باہر نکالا جا رہا ہے۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.